Top Rated Posts ....

Lawyers misbehave with Judge Hamayun Dilawar in courtroom during Imran Khan's case hearing

Posted By: Saleem, July 24, 2023 | 15:19:55


Lawyers misbehave with Judge Hamayun Dilawar in courtroom during Imran Khan's case hearing


عمران خان کی پیشی کے دوران کئی وکلاء کی جج ہمایوں دلاور کو گالیاں، عطا تارڑ بھی کمرے میں موجود تھے، کیا یہ سب عطا تارڑ نے کروایا۔۔؟؟




کورٹ رپورٹر حیدر شیرازی نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا

جج ہمایوں دلاور کو گالیاں بکی جارہی تھیں، عمران خان عدالت میں کھڑے ہوئے، پیچھے مڑ کر وکلا کو خاموش کروایا ۔

عطاتارڑ وہاں کیوں موجودتھے۔؟
وہ وکیل جوآج سےقبل عدالت میں نظرنہ آئے وہ کون تھے۔؟
یہ جاننا ضروری ہے

عمران خان کےوکیل پنجوتھہ کی جانب سے کشیدگی کی ابتداء ہوئی جب جج نے کہا حاضری لگائیں تو وکیل نے کہا کہ ہمیں کیا پتہ کس پر دستخط لے رہےہیں جج نے جواب دیا حاضری لگائی جارہی ہے جس پر وکیل نے ایک نامناسب لفظ کہا جس کےجواب میں جج نے "شٹ اپ اینڈ گو بیک" کہا جس پروکلا نے مل کر جج کو "یو شٹ اپ" کہا۔

اسی دوران وکلا نے جج پر غلیظ جملے کسے اور گالیاں بکنا شروع کر دیں۔ معزز جج نے خاموش کروانے کا حکم دیا وکلا گالیاں نکالتے رہے عمران خان پریشان ہوئے کہ یہ سب اچانک کیسے ہوگیا۔

جج اور وکلا کے درمیان شدید تکرار تھی کہ اس دوران پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما عدالت میں موجود ہیں جس پر دوبارہ نعرہ بازی ہوئی۔ معزز جج نے وکلا کو کمرہ عدالت چھوڑنے کا کہا اور احکامات جاری کئے کہ غیر ضروری تمام افراد عدالت سےنکل جائیں لیکن کوئی باہرنہ گیا۔

جج ہمایوں دلاور نے گالیاں و نعرہ بازی کرنے والوں کو کہا آپ سب گالیاں دینے والے آکر نام لکھوائیں جو جو گالی دے رہا ہے یہ کررہا ہے اس پر وکلاخاموش ہو گئے منہ چھپانے لگے اور معافیاں مانگنا شروع کردیں۔ جج نےحکم دیا کہ سیاسی رہنما باہر جائیں جس پر عطا تارڑ کمرہ عدالت سے باہر نکل گئے۔

عطا تارڑ کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو چند وکلا بھی باہر نکل گئے اس کے بعد عدالت میں شور جاری تھا تو عمران خان نشست سے کھڑے ہوئے اور خاموش رہنے کا کہا جس کے بعد انکے وکیل پنجوتھہ اور شیر افضل مروت نے معزز جج سے معافی مانگی عدالت کا عملہ تمام عمل کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

عمران خان روسٹرم پر آئے تو شور پرمعذرت کی اور کہا کہ عطا تارڑ نے فون کرکے وکلا کو بلایا تاکہ کیس خراب ہو۔ ثبوت عدالت کو دکھائے۔ معزز جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کے وکیل کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس رویےسے آپ اپنے کلائنٹ کا کیس خراب کر رہے ہیں اور واضح کیا کہ یہ رویہ کلائنٹ سے دشمنی جیسا ہے۔

ناخوشگوار واقعہ جس کی ابتداء عمران خان کے وکیل نے کی اس پر پی ٹی آئی وکلاء نےمعذرت کی لیکن جو لوگ جج کو گالیاں دینے میں آگے تھے وہ تو کمرہ عدالت سےجا چکے تھے وہ کون تھے؟ ان کی شناخت کیا ہے؟

اس دوران انصاف لائرزفورم کی جانب سےواقعے پرمعذرت بھی کی گئی۔






Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...