Top Rated Posts ....

Elon Musk’s X (Twitter) rolls out ads revenue sharing program for creators

Posted By: Munib Ahmad, July 29, 2023 | 12:54:04


Elon Musk’s X (Twitter) rolls out ads revenue sharing program for creators



ایکس نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹرز کیلئے آمدنی کا پروگرام شروع کردیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے باضابطہ طور پر دنیا بھر کے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹرز کے لئے ذریعہ آمدنی کے پروگرام کا آغاز کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب دنیا بھر کے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹرز ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹڑ) سے بھی پیسے کما سکیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس سہولت سے صرف تصدیق شدہ صارفین مستفید ہوسکیں گے۔ تصدیق شدہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کو مانیٹائز کروا کر اپنے ٹوئٹس اور پروفائلز پر اشتہارات کے اجرا سے پیسے کما سکیں گے۔

اس حوالے سے چند گھنٹے قبل ایکس (ٹوئٹڑ) کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ آج وہ دن ہے جب عالمی سطح پر تخلیق کاروں کے لیے اشتہارات کے اشتراک سے آمدنی کا آغاز کیا جارہا ہے، اب پوسٹنگ کے لئے ادائیگی کی جائے گی۔

ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’ایکس (ٹوئٹڑ) پلیٹ فارم کو انٹرنیٹ پر دنیا بھر کے تخلیق کاروں کے لئے روزی کمانے کا بہترین ذریعہ بنانا چاہتے ہیں اس کے لئے یہ ہمارا پہلا قدم ہے‘۔

اس کے ساتھ ہی مونیٹائزیشن کو ایکٹو کرنے کے لئے ’ہیلپ سینٹر‘ کا لنک بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایکس (ٹوئٹڑ) پر اشتہارات کی آمدنی کا یہ پروگرام تخلیق کاروں کو براہ راست رقم کمانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت تخلیق کاروں کو ان کے مواد پر اشتہارات کی آمدنی کا ایک حصہ ملے گا۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹرز کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہو، فالوورز کی تعداد کم از کم 5 سو ہو اور گزشتہ 3 ماہ کے دوران ان کی مجموعی پوسٹس نے کم از کم 15 ملین ویوز حاصل کئے ہوں۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...