Gharida Farooqi's tweet on announcement of election date by President Arif Alvi
صدر عارف علوی کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے پر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
عبوری صدر عارف علوی کی طرف سے الیکشن کیلئے 6 نومبر 2023 کی تجویز قطعی طور پر ایک ناقابلِ عمل اقدام ہے؛ کیونکہ اوّل تو صدر نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی بلکہ آئین کے آرٹیکل 48(5) کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے خط میں؛ عبوری صدر اس آئینی آرٹیکل کا حوالہ دینے کے بعد الیکشن کمیشن، وفاقی وزارتِ قانون اور صوبوں کی رائے کا حوالہ دیتے ہیں کہ وہ صدر کی رائے سے اتفاق نہیں کرتے۔ اور آخر میں صدر الیکشن کمیشن کو تجویز دیتے ہیں کہ وہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ سے رُجوع کرے تاکہ ملک بھر میں الیکشن کی ایک ہی تاریخ مل سکے۔ گویا صدر نے معاملہ الیکشن کمیشن پر ہی چھوڑا ہے۔ یہ انتہائی باریک قانونی نُکتہ ہے اس کو سمجھنا چاہیے۔ عبوری صدر نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔ بلکہ یہ خط لکھ کر خود کو PTI کے سیاسی دباؤ سے بچانا مقصود تھا۔ اس خط میں عبوری صدر نے خود PTI کو گھما کر رکھ دیا ہے۔ عبوری صدر عارف علوی کے خط کا آخری پیراگراف سب سے اھم ہے۔۔۔! یہی گزارش میں نے پہلے بھی کی تھی۔
عبوری صدر عارف علوی کی طرف سے الیکشن کیلئے 6 نومبر 2023 کی تجویز قطعی طور پر ایک ناقابلِ عمل اقدام ہے؛ کیونکہ اوّل تو صدر نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی بلکہ آئین کے آرٹیکل 48(5) کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے خط میں؛ عبوری صدر اس آئینی آرٹیکل کا حوالہ دینے کے بعد الیکشن کمیشن، وفاقی وزارتِ…
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) September 13, 2023