PTI's response on Sher Afzal Marwat's tweet against Shoaib Shaheen
Posted By: Zubair, September 27, 2023 | 18:53:26PTI's response on Sher Afzal Marwat's tweet against Shoaib Shaheen
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے اپنی لیگل ٹیم کے وکیل شعیب شاہین کے خلاف طویل ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دیا۔ اس پر پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیر افضل مروت کے بیان سے اظہارِ لاتعلقی کردیا گیا۔
شیرافضل مروت ایڈوکیٹ کا حالیہ بیان کلیتاً ان کی ذاتی رائے اور تاثرات پر مبنی ہے جس کا پاکستان تحریک انصاف سے کسی طور کوئی تعلق نہیں۔
شعیب شاہین ایڈووکیٹ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظور شدہ قانونی ٹیم کے کلیدی رکن، کور کمیٹی کا حصہ اور قانونی و سیاسی امور پر تحریک انصاف کے مؤقف کی ترجمانی کے مجاز ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ابتلاء و آزمائش کے اس دور میں شعیب شاہین ایڈوکیٹ سمیت قانونی ٹیم کے تمام اراکین کی تحریک کیلئے خدمات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور ان کے عزم و استقلال کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
شیرافضل مروت ایڈوکیٹ کا حالیہ بیان کلیتاً ان کی ذاتی رائے اور تاثرات پر مبنی ہے جس کا پاکستان تحریک انصاف سے کسی طور کوئی تعلق نہیں۔
— PTI (@PTIofficial) September 27, 2023
شعیب شاہین ایڈووکیٹ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظور شدہ قانونی ٹیم کے کلیدی رکن، کور کمیٹی کا حصہ اور قانونی و سیاسی امور پر تحریک…