Top Rated Posts ....

Exchange of tweets between Shaheen Sehbai Vs Mian Ali Ashfaq about Imran Riaz Khan

Posted By: Zohaib, October 14, 2023 | 05:17:18


Exchange of tweets between Shaheen Sehbai Vs Mian Ali Ashfaq about Imran Riaz Khan


عمران ریاض خان کے معاملے پرشاہین صہبائی کا اظہار تشویش جس پر عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے ان کو سخت جواب دیا۔ ملاحظہ کیجئے دونوں کی ٹویٹس۔

شاہین صہبائی کی ٹویٹ:

عمران ریاض خان کے دوست متوجہ ہوں : مجھے معلوم ہوا ہے کے ہمارے بہادر دوست عمران ریاض کو خفیہ والوں نے تو گھر بھیج دیا ہے مگر انکو کسی سے ملاقات کرنے، کسی دوست سے بات کرنے اور شکل دکھانے تک پر انکے اپنے ہی وکیل صاحب نے پابندی لگا رکھی ہے - نہ جانے یہ کیا معاملہ ہے - گھر والے بے بس لگ رہے ہیں اور انکے دوست پریشان مگر کئی لوگ کہ رہے ہیں وکیل صاحب کچھ گھبرا رہے ہیں - میرا انکے وکیل اشفاق صاحب سے جو ابھی آسٹریلیا میں ہیں، گزارش ہے آپ فوری طور پر عمران کو انکے پرانے دوستوں اورساتھیوں سے ملائیں - اسکو اپنی زندگی واپس دلائیں اور فوری انتظام کریں کہ عمران اور اسکی بیوی بچے پاکستان سے کچھ ہفتے کے لئے باہر جاتیں - انکا چیک اپ ہو ، ایک کھلی آزاد فضا میں وہ دوبارہ اپنی ٹوٹی پھوٹی زندگی کو شروع کریں - میں انکو امریکا میں اپنے پاس مہمان رکھنے کو تیار ہوں - جب وہ بہتر محسوس کریں واپس جا کر کام کریں - وکیل صاحب نیک کام میں دیر نہ کریں ایسا نہ ہو وقت نکل جائے

شاہین صہبائی کی ٹویٹ کے جواب میں میاں علی اشفاق نے ان کو کوٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا

شاھین صہبائی صاحب- آپ سے گذارش ھے کہ بے حد بے تکی، غیر تصدیق شدہ اور انتہائی فضول قسم کے باتیں کرنے سے پہلے درست طور پر حقائق معلوم اور چھان بین کیا کریں ورنہ انسان کی اپنی عزت میں نمایاں کمی واقع ھوتی ھے-

عمران ریاض خان اپنے گھر میں 12 دن رھنے کے بعد اپنے فارم پر صرف اپنی فیملی کے ساتھ چند دن گذارنے کے لئے گیا جنہیں پانچ ماہ اس کے ساتھ وقت گذارنے کا موق نہ ملا-

آپ غیر ضروری توجہ حاصل کرنے سے گریز کریں اور عمران سے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ ملاقاتیں کر رھے چکے ھیں اور کر رھے ھیں-

عمران ریاض اپنی زندگی اور معاملات میں کسی کا نہ کبھی کسی کا پابند رھا ھے نہ ھو گا- اپنی صحت بحالی کے بعد معمولات میں واپس آئے گا-

خود کر دوبارہ شرمندہ ھونے سے بچائیں نہ جانے ان سنسنی خیز باتوں سے آپکا کیا لینا دینا؟

آپ امریکہ سے یہاں آکر ملاقات کرنا چاھیں تو خوش آمدید-

میں آسڑیلیا دس دن کے لئے آیا ھوں اور چند دن میں واپس ھوں گا- کوئی میرے لائق ھو تو حاضر ھوں-

اس پر شاہین صہبائی نے جواب دیتے ہوئے لکھا

Mian Sahib, I will not respond to your tweet. Just read the response of others. I have the interest of Imran at heart and I tweeted because many senior and credible people called me and told their story. Please correct if there is anything wrong. Wish you the best of luck. I have nothing to do or against you. I will help Imran in whatever way needed. Best Regards

شاہین صہبائی کی ٹویٹ کے جواب میں میاں علی اشفاق نے لکھا

Dear Sehbai Sb, Thank you for your continuous concerns, support for IRK.

Off course, your respect as an elder is vital for us. However, relying on hearsay without any verification from family or IRK itself is unreasonable.

You have not been informed accurately earlier by some of those having incomplete or no knowledge about it.









Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...