Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
New Orleans Attack: What we know about suspect Shamsud-Din Jabbar New Orleans Attack: What we know about suspect Shamsud-Din Jabbar Breaking News: Pak Army pardoned the convictions of 19 culprits of May 9 attacks Breaking News: Pak Army pardoned the convictions of 19 culprits of May 9 attacks Father of Sara Sharif attacked in prison by his mates Father of Sara Sharif attacked in prison by his mates Actress Neelam Munir going to get married in next few days Actress Neelam Munir going to get married in next few days Why DHA project failed in Multan? What went wrong? Why DHA project failed in Multan? What went wrong? PTI hopes for Imran Khan's release, Hamid Mir's views on 2nd round of negotiations PTI hopes for Imran Khan's release, Hamid Mir's views on 2nd round of negotiations


Debate between Jemima & Her brother Ben Goldsmith on twitter over Israel Palestine conflict



ٹویٹر پر جمائما اور ان کے بھائی بن گولڈ سمتھ جو کہ اسرائیل کے حامی ہیں، کے درمیان ٹویٹس کا تبادلہ۔ بن گولڈسمتھ نے اسرائیل کے ناقدین سے ایک سوال پوچھتے ہوئے ٹویٹ کیا


کیا حماس کے حامیوں، سوری فلسطین کے حامیوں کے ہجوم میں سے کوئی مجھے اس سوال کا سنجیدہ اور منطقی جواب دے سکتا ہے کہ پچھلے ہفتے حماس نے اسرائیل کے شہریوں پر جو وحشیانہ حملہ کیا اس کے جواب میں اسرائیل کو کیا کرنا چاہئے تھا؟ اسرائیل سرحدوں کو ختم تو نہیں کرسکتا تھا نہ ہی دہشتگردوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہتا، اور نہ ہی وہ بالکل کچھ کئے بغیر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ سکتا تھا، تو بتائے اسرائیل کو کیا کرنا چاہئے تھا؟

اس ٹویٹ کے جواب میں بن گولڈسمتھ کو جو جوابات آئے اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بن گولڈسمتھ نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں تو میری ٹویٹ کے جواب میں یہاں لوگوں کے لامتناہی جوابات اور اقتباسات کو اسکرول کریں، اور آپ کو ان لوگوں میں سے کسی کی طرف سے ایک بھی عقلی تجویز نہیں ملے گی کہ اسرائیل کو اب کیا کرنا چاہیے۔

ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے، کیونکہ کوئی اور حل ہے ہی نہیں۔ یہ تمام لوگ بس یہی تجویز کر سکتے ہیں کہ یہودی اسرائیل کی سرزمین چھوڑ دیں، یا یہ کہ حماس کے بدترین دہشتگردانہ حملے بعد کچھ بھی نہ کریں۔

نہیں، اسرائیل کے لیے واحد معقول طریقہ یہی ہے کہ وہ حماس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے، اور شہری ہلاکتوں کو کم سے کم کرے، جیسا کہ دنیا نے داعش کے ساتھ کیا تھا۔ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

اس سے اگلی ٹویٹ میں بن گولڈسمتھ نے اپنی بہن جمائما گولڈسمتھ کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

یہاں تک کہ میری اپنی بہن جو ان چند ذہین ترین لوگوں میں سے ایک ہے جن کو میں جانتا ہوں، جس نے سالوں تک اس معاملے پر گہرائی سے سوچا اور غور کیا ہے، وہ بھی اس موضوع پر صرف ایک کنفیوژ اسرائیلی بوڑھے کا ویڈیو کلپ پوسٹ کرپائی جو غزہ کی تباہی اور موت مانگ رہا تھا۔

کسی بھی سنجیدہ اور قابلِ عمل متبادل کی غیرموجودگی میں اسرائیل کو وہی کرنا چاہئے جو اب کررہا ہے اور غزہ سے حماس کا صفایا کرکے دنیا پر احسان کرنا چاہئے۔

اپنے بھائی بن گولڈسمتھ کی ان ٹویٹس کے جواب میں جمائما گولڈسمتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

میرا جواب یہ ہے کہ آپ غلط سوال پوچھ رہے ہیں کہ "اسرائیل اور کیا کر سکتا ہے؟" جنگیں اس وقت لڑی جاتی ہیں جب وہاں واضح اور قابل حصول فوجی مقاصد ہوتے ہیں- لہٰذا اس کے بجائے منطقی سوال یہ ہونا چاہیے، "مقاصد کیا ہیں اور کیا یہ کام کرے گا؟
کیا غزہ پر بمباری ان غریب اسرائیلی یرغمالیوں کو ان کے اہل خانہ تک پہنچا دے گی؟ کیا ایک شہری آبادی پر سفید فاسفورس کا استعمال، ہزاروں بچوں کو معذور اور قتل کرنے سے امن قائم ہوگا یا مزید نفرت پھیلے گی؟ کیا یہ حماس کا صفایا کر دے گا یا یہ 9-11 کے بعد عراق اور افغانستان کی جنگوں کی طرح ہم سب کے لیے مزید دہشت گردی اور زیادہ غیر محفوظ دنیا پیدا کرے گا؟








Comments...