Breaking News: Police got the CCTV footage of suicide of Maulana Tariq Jamil's son
مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے، پولیس
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) سہیل کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے خودکشی کی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔
آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔
پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اور بعد میں طلاق ہوگئی تھی۔
Source