Cricketer Abdul Razzaq apologizes for his controversial remarks about Aishwarya Rai
پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے متعلق اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی۔ عبدالرزاق نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری زبان پھسل گئی، میرا ارادہ ایسا کہنے کا نہیں تھا، میں اس پر معافی مانگتا ہوں۔
واضح رہے کہ عبدالرزاق نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی سوچ یہ ہو کہ میں ایشوریا رائے سے شادی کروں اور اس سے بہت نیک پرہیز گار بچہ پیدا ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔
عبدالرزاق نے ایشوریا رائے کے متعلق کیا کہا، سنیے اس ویڈیو کلپ میں