Top Rated Posts ....

Ambreen Fatima's tweets against her husband journalist Ahmad Noorani

Posted By: Sohail, November 15, 2023 | 18:02:52


Ambreen Fatima's tweets against her husband journalist Ahmad Noorani



صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ نے اپنے شوہر کے بارے میں ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا

اس ملک میں نامور صحافی نامور صحافیوں کو خدا کا درجہ دیتے ہیں،میرے بچوں کے باپ کی سٹوریز تو فخر کے ساتھ شئیر کرتے ہیں لیکن جب باری آتی ہے میرے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی تو انکی زبانوں پر تالے پڑ جاتے ہیں۔ان سب کو جرنیلوں کی کرپشن کی سٹوریز تو دکھائی دیتی ہیں ایک انسان نے اپنے پیدا کئے بچوں میں فرق رکھتا ہے ایک کو گلے لگا لیا امریکہ بلوا لیا اور دوسرے دو کو دنیا کی ٹھوکروں کے لئے چھوڑ دیااس کرپشن پر کوئی بات نہیں کرے گا کیونکہ صحافی بہت بڑا ہے ایماندار ہے۔ اب کہا جائیگا کہ مجھے لانچ کر دیا گیا ہے میرے بچوں کے باپ کے خلاف۔ حالانکہ یہ وہ زیادتی ہے جس پرمیں مسلسل آوازاٹھارہی ہوں۔ لوگ کہتے ہیں ذاتی زندگی بارےنہ لکھیں، میں نےتو خودکشی تک کرلی تھی اس رشتے میں ہونے والے ظلموں کی وجہ سے لیکن دنیا کو پتہ نہیں لگنے دیا تھا میں نے۔ میرے شوہر نے خود ہمارے رشتے کی خرابی کو باہر نکالا اور دوستوں کو ہماری ذاتی باتیں بتا کر ٹویٹس کروائے پھر کیا ذاتی زندگی باقی رہ گئی؟

توقع کی جاتی ہےکہ میں اس پرخاموش رہوں، مجھ سے بیوی ہونے کےحقوق چھینے آجکے دن تک طلاق نہ دینے کے باوجود مجھے طلاق یافتہ مشہور کیا گیا میں اس پر بولی ضرور لیکن میرا یقین نہ کیاگیا لیکن بچوں کےساتھ ہونے والے ظلم پر بولتی رہوں گی۔ ایک سال کے بعد ماہوار خرچ بھیج کر سکرین شارٹس شئیر کئے جاتے ہیں دیکھو خرچ تو بھیج رہا ہوں۔ اندازہ لگائیں اس ملک میں کوئی انسان اپنے کام کی وجہ سے طاقتور ہو تو لوگ اسکی پوجا کرتے ہیں اسکےساتھ اپنا نام جوڑنے کے رومینس میں رہتے ہیں لیکن وہ شخص ذاتی زندگی میں پیداکئے بچوں کے ساتھ کیا زیادتی کررہا ہےاس پر کوئی نہیں بولے گا۔

جنکے آپس میں مفادات جڑے ہوں وہ احساس نہیں دلایا کرتے،اور وہ باپ ہی کیا جسکواحساس دلایاجائےکہ وہ بچوں کاباپ ہےانکی زمہ داریاں نبھانااسکافرض ہے۔میرےبچوں کےباپ نےاپنی پہلی فیملی کوامریکہ بلوالیا اور دوسری فیملی سے بیٹے کو آج تک دیکھا ہی نہیں۔ ان کے فیوچر کی فکر کرنا تو دور کی بات ہے، مجھ سے پیدا کئے دو بچوں کو اپنی اولاد سمجھتے تو انکے بھی مستقبل کو سیکیور کرتے جیسے پہلی فیملی کا کیا ہے۔ میرے بچوں کے باپ کے جن دوستوں نے میری عزت میرے ہی شوہر کے کہنے پر بیچ چوراہے رکھی وہ کیا اپنے دوست کو باپ ہونے کی زمہ داری کا احساس دلائیں گے؟

میں نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلموں پر خاموشی اختیار رکھی کسی کو کچھ پتہ نہیں لگنے دیا دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی لیکن دنیا کے سامنے اس رشتے کا بھرم رکھا، میرے شوہر نے ہماری ذاتی باتیں خود باہر نکالیں اور دوستوں کو بتا کر ٹویٹس کروائے تو پھر کیا ذاتی زندگی؟













Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...