Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Hamid Mir tells real reason behind Ali Amin Gandapur's removal from KP presidentship Hamid Mir tells real reason behind Ali Amin Gandapur's removal from KP presidentship People are leaving Islam in Iran, around 50% Iranians are atheists now People are leaving Islam in Iran, around 50% Iranians are atheists now TikToker Zulqarnain Sikandar arrested in Gujranwala TikToker Zulqarnain Sikandar arrested in Gujranwala Yahya Sinwar's unseen footage from Gaza released Yahya Sinwar's unseen footage from Gaza released Breaking News: Imran Khan sacked Ali Amin Gandapur as PTI provincial president Breaking News: Imran Khan sacked Ali Amin Gandapur as PTI provincial president This is how Muslims live in China (Uyghur) - A vlog by British tourists This is how Muslims live in China (Uyghur) - A vlog by British tourists

Khawaja Asif's tweet exposing Pakistan's car manufacturing companies

Posted By: Sohail, December 01, 2023 | 06:42:15

Khawaja Asif's tweet exposing Pakistan's car manufacturing companies


خواجہ آصف نے پاکستان کی کار مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

پاکستان میں جتنا حکومت کی جانب سے کار بنانے والی کمپنیوں کو ناجائز تحفظ شاید ھی کسی اور انڈسٹری کو ھو ۔ دھائیوں سے یہ کسٹمر سے ایڈوانس لیکر کھربوں روپے دبا کر بیٹھے رہتے ھیں اسوقت اس پہ سود کی شرح 22% ھے۔ پاکستان میں ھائبرڈ یا الیکٹرک کاروں کمپنیاں نہیں بناتی ھیں اور نہ حکومت کے ساتھ مل کر امپورٹ ھونے دیتے ھیں۔ انکو 100% گاڑیاں 1998تک بنانی تھی 25سال گزر گئے کوئ پوچھنے والا نہیں ۔اگر ھائبرڈ اور الیکٹرک کاریں بسیں پاکستان میں بننی شروع ھو جائیں کم ازکم فی الحال امپورٹ شروع ھو جائے تو اندازہ لگائیں تیل/ پٹرول کی کتنی بچت ھو گی سموگ اور آلودگی کا خاتمہ ھو گا۔ مگر حکومتیں اور کھرب پتی صنعتکار کی ملی بھگت ملک کومعاشی بحران سے نہیں نکلنے دیں گے قرضے لیں گے بچت نہیں کریں عام شہری عذاب بھگتے گا اور ر یاست جو پہلے ھی دیوالیہ ھے شاید اپنا وجود نہ کھو بیٹھے معاشی غلام بن جاۓ۔ قرض مت لیں بچت کریں

اسی طرح پچھلی کئی دہائیوں میں ریلوے تباہ کی گئی اسمیں بھی حکومتوں اور ٹرانسپورٹ مافیا کی ملی بھگت ھے۔ سڑکوں پہ رش ختم نہیں ھوتا ریلوے لائینیں یا چوری ھو گئی ھیں یا سنسان پڑی ھیں ۔ سستا سفر تھا سیکڑوں ھزاروں لوگ ٹرین پہ سفر کرتے۔ مگر لالچی بیوروکریسی کوتاہ نظر سیاستدان اور ڈکیت مافیا نے بچت کے راستے بند کیے اور قرضوں کے راستے کھول دیے۔ نسلیں گروی رکھ دیں۔





Comments...