PTI's lawyer Mashal Yousafzai's tweet after being humiliated by Chief Justice Qazi Faez Isa
پی ٹی آئی کی خاتون وکیل مشال یوسفزئی نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے ڈانٹ کھانے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
پورے ملک کو 8 فروری کو الیکشن مبارک ھو!
آج آنا فاناً سماعت جب مُقرّر ہوئی تُو ایک مخصوص بیانیا بنایا جارہا تھا کہ جیسے پاکستان تحریک انصاف الیکشن نہیں کروانا چاہتی اور الیکشن کو ڈیلے کروا رھی ہے، دوران سماعت بھی بار بار PTI کانام لیا جارہاتھا،کبھی خان صاحب کا کبھی عمیر نیازی صاحب کا تُو میں نے اٹھنے کی جسارت اس لیے کی کے چیف جسٹس صاحب کو بتا سکوں کہ وہ سب لاہور میں ہیں اور 5 منٹ کا مارجن دے کر پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء کو لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں بلا لیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے انکو سماعت مَیں شامل کر کے اُنکا موقف بھی سن لیں کیونکہ الیکشن کمیشن فیکٹس چھپا رہا ہےاور یہ ایک طرفہ کاروائی ہورہی ہے۔ ہم کسی صورت الیکشن نہیں ڈیلے کروانے چاہتے ہیں ہماری عرض یہ ہے کہ ROs جوڈیشری سے ہونے چاہیے کیونکے بیوروکریسی پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں MPO آرڈرز نِکال چکی ہے اور جہاں ہم کوئی سیاسی سرگرمی کرتے ہیں وہاں Section 144 لگا دیتے ہیں۔ ہم اس ملک کے جوڈیشل نظام پر اعتبار کر رہے ہیں تو آپ بھی اپنی ماتحت عدلیہ پر اعتماد کریں اور اس ملک کے سب سے اہم الیکشن ان کی نگرانی میں کروائے۔
بس اتنی سی بات تھی جس پر چیف جسٹس ناراض اور برہم ہوئے۔
پورے ملک کو 8 فروری کو الیکشن مبارک ھو!
— Mashal Yousafzai?? (@AkMashal) December 15, 2023
آج آنا فاناً سماعت جب مُقرّر ہوئی تُو ایک مخصوص بیانیا بنایا جارہا تھا کہ جیسے پاکستان تحریک انصاف الیکشن نہیں کروانا چاہتی اور الیکشن کو ڈیلے کروا رھی ہے، دوران سماعت بھی بار بار PTI کانام لیا جارہاتھا،کبھی خان صاحب کا کبھی عمیر نیازی صاحب…