Lahore High Court orders to release PTI lawyer Sher Afzal Marwat
Posted By: Saleem, December 18, 2023 | 08:52:04Lahore High Court orders to release PTI lawyer Sher Afzal Marwat
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی اور ڈپٹی کمشنر کے سامنے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد ان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے یہ حکم پی ٹی آئی رہنما کی مینٹننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا جب کہ 15 دسمبر کو جسٹس شہرام سرور چوہدری نے چیمبر میں درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور پولیس کو نوٹس جاری کردیے تھے۔
شیر افضل مروت کی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، درخواست میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
Source