Breaking News: Imran Khan kicked out Sher Afzal Marwaat from his spokespersons' team
بریکنگ نیوز۔ عمران خان نے شیر افضل مروت کو اپنے ترجمانوں کی ٹیم سے نکال دیا
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ جاری کی گئی جس میں لکھا گیا کہ عمران خان نے صرف درج ذیل افراد کو پی ٹی آئی کے پالیسی بیان جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔
۔1۔ بیرسٹر گوہر علی خان
۔2۔ عمر ایوب خان
۔3۔ شبلی فراز
۔4۔ رؤف حسن
۔5۔ ایڈووکیٹ محمد شععیب شاہین
حیران کن طور پر نئی فہرست میں شیر افضل مروت کا نام شامل نہیں، حالانکہ وہ ہر روز عمران خان کے بیانات میڈیا اور پریس کانفرنسز میں بیان کررہے ہوتے ہیں۔
بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے “پالیسی بیان / Policy Statements” جاری کرنے کے لیے صرف مندرجہ ذیل پارٹی عہدیداران کو ذمہ داری دی گئی ہے: pic.twitter.com/lFPBS0o38d
— PTI (@PTIofficial) January 6, 2024