Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
New Orleans Attack: What we know about suspect Shamsud-Din Jabbar New Orleans Attack: What we know about suspect Shamsud-Din Jabbar Breaking News: Pak Army pardoned the convictions of 19 culprits of May 9 attacks Breaking News: Pak Army pardoned the convictions of 19 culprits of May 9 attacks Father of Sara Sharif attacked in prison by his mates Father of Sara Sharif attacked in prison by his mates New Orleans vehicle attack: Attacker turned out to be a Muslim New Orleans vehicle attack: Attacker turned out to be a Muslim Actress Neelam Munir going to get married in next few days Actress Neelam Munir going to get married in next few days PTI hopes for Imran Khan's release, Hamid Mir's views on 2nd round of negotiations PTI hopes for Imran Khan's release, Hamid Mir's views on 2nd round of negotiations


Cipher Case Mein Azam Khan Ka Quran Per Haath Rakh Kar Imran Khan Ke Khilaf Bayan


سائفر کیس میں وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے اڈیالہ جیل میں قائم آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرادیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں بیان دیتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ سائفر کاپی میں نے لی اور اگلے روز وزیر اعظم کو دی، وزیراعظم نے کہا امریکی حکام نے سائفر بھیج کر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی، سائفر کی کاپی وزیر اعظم نے اپنے پاس رکھ لی اور بعد میں نہ ملی۔

اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم نے ملٹری سیکرٹری، اے ڈی سی اور دیگر اسٹاف کو معاملے کو دیکھنے کا کہا، وزیراعظم نے سائفر معاملے پر عوام کو اعتماد میں لینے کا کہا، میں نے وزارت خارجہ سے فارمل میٹنگ کا مشورہ دیا، بنی گالہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ سائفر معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ متعلقہ ملک کو اندرونی معاملہ میں مداخلت پر ڈی مارش جاری کیا جائے، میرے چارج چھوڑنے تک سائفر کی کاپی واپس نہیں بھجوائی گئی، سائفر کی کاپی واپس نہ بھجوانے پر پی ایم، ایم ایس اور سٹاف کومتعدد بارآگاہ کیا۔

وکلاء صفائی علی بخاری، عثمان گل،عمیر نیازی، شیراز رانجھا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹرذوالفقار عباسی نقوی اور دیگر بھی عدالت میں موجود تھے۔

اڈیالہ جیل میں اب تک 15 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے، جن میں آج اعظم خان سمیت 5 گواہوں نے سائفر کیس میں بیان قلمبند کرائے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر بیان دینے کا مطالبہ کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں میں بڑے بڑے منافق بھی ہیں جو قرآن پاک پر جھوٹ بولتے ہیں، اللہ ناراض ہو، اللہ کا عذاب ہو، بشریٰ بی بی نے عدالت میں اونچی آواز میں مکالمہ کیا۔

سائفرکیس کے گواہ اعظم خان نے بیان قلم بند کراتے ہوئے کہا کہ غالباَ 9 مارچ کو صبح اسٹاف کو بلایا، اسٹاف نے سائفر کاپی دی، سابق وزیراعظم نے سائفر کو دیکھا تو بہت پر جوش ہو گئے، وزیراعظم نے کہا وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی سے اس پر بات ہوئی ہے۔

سماعت کے دوران سائفر کیس میں ایف آئی اے سے گواہ انیس الرحمان سمیت 5 گواہان کے بیانات قلمبند کرادیے ہیں، سائفر کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔


Source

Youtube



Comments...