Top Rated Posts ....

Gharida Farooqi's tweets on Bushra Bibi's transfer from Adial jail to Bani Gala

Posted By: Munib Ahmad, January 31, 2024 | 16:27:49


Gharida Farooqi's tweets on Bushra Bibi's transfer from Adial jail to Bani Gala


بشریٰ بی بی کیلئے بنی گالہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا۔ غریدہ فاروقی نے اس پر ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا

لاڈلے کے ساتھ ہی لاڈلی کا بھی ظہور۔۔۔ بشری بی بی کو کرپشن پر 14 سال قید ہوئی ہے اور نظام کے لاڈلوں کیلئے اڈیالہ جیل نہیں، بلکہ 300 کنال کے آرام و آسائش والے محل بَنِّی گالہ کو سب جیل قرار دیا ہے۔ واہ بھئی واہ۔۔! اور سونے پر سہاگہ؛ یہ درخواست خود عمران خان اور بشری بی بی نے حکومت سے کی، کہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قید نہ کیا جائے بلکہ گھر میں نظربند رکھا جائے۔۔۔ واہ بھئی واہ۔۔! اربوں کھربوں کی چوری کرو، سزا پاؤ، مجرم ہو، مگر گھر میں رہ کر بھرپور آسائش کیساتھ “جیل” انجوائے کرو۔۔ ٹی وی دیکھو، مزےدار کھانے کھاؤ، سردی گرمی سے محفوظ رہو، آرام دہ کمروں میں دن رات گزارو، اور قوم کو بےوقوف بناؤ۔۔ مجھے ہمدردی اور افسوس عمر رسیدہ اور مریض خاتون یاسمین راشد کے حوالے سے ہے جو عمر کے اس حصے میں بھی عمران خان/بشری بی بی کیوجہ سے جیل کی کوٹھڑی میں سختی کاٹ رہی ہیں مگر بشری بی بی کیلئے آرام دہ گھر والی جیل۔۔ ہمدردی اور افسوس عالیہ حمزہ، صنم جاوید، خدیجہ شاہ کے لیے بھی۔۔ یہ خواتین پھر کیوں جیلوں میں سڑ رہی ہیں۔۔؟؟ اس لیے کہ بشری بی بی اشرافیہ میں سے ہیں؟ لیڈر کی بیوی ہیں؟؟ پارٹی کے اندر ہی ایک نہیں دو پاکستان۔۔! امیر لیڈر اور متوسط کارکن کیلئے الگ الگ نظام۔۔!!

جیل تو بےنظیر بھٹو نے بھی کاٹی، فریال تالپور جیل میں رہیں؛ دیگر خواتین سیاستدان بھی جیل کاٹتی رہیں وہ بھی جھوٹے الزامات پر۔۔۔ مگر بشری بی بی کیلئے یہ خصوصی لاڈلی رعایت کیوں۔۔؟؟؟

بشری بی بی کیلئے بنی گالہ سب جیل قرار دینے کا نوٹیفیکیشن

بی بی بنی گالہ
میاں دیسی کُکڑ اڈیالہ
کارکن کوٹ لکھ پت
مصیبت میں لت پت ۔







Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...