Ali Amin Gandapur's father Amin Gandapur passed away
علی امین گنڈا پور کے والد انتقال کر گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کے والد امین اللہ انتقال کرگئے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے والد میجر (ر) امین اللہ گنڈا پور حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق علی امین کے والد کی نمازجنازہ 11 بجے ڈیرہ اسماعیل خان کے بیساکھی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
Source