Why Imran Khan didn't give Senate ticket to Amjad Khan Niazi & Umar Sarfraz Cheema? Rauf Klasra's tweet
Posted By: Atif, March 16, 2024 | 18:31:46Why Imran Khan didn't give Senate ticket to Amjad Khan Niazi & Umar Sarfraz Cheema? Rauf Klasra's tweet
امجد خان نیازی اور عمر سرفراز چیمہ کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے پر رؤف کلاسرا نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا
عمران خان نے میانوالی کے امجد خان نیازی ساتھ وہی حشر کیا ہے جو بینظیر بھٹو نے 2002 میں ان کے والد ڈاکٹر شیر افگن نیازی ساتھ کیا تھا۔ امجد خان کا نوجوان بھائی بیرم خان اسلام آباد حادثے میں جان بحق ہوا۔ بینظیر بھٹو نے دوبئی سے ان فون کر کے تعزیت تک نہ کی۔ شیر افگن اس وقت پی پی پی سے الیکشن جیتے تھے۔ پورے میانوالی نے ڈاکٹر شیر افگن کو طعنے دے دے کر مار دیا کہ کس پارٹی میں بیٹھے ہو جس کی سربراہ کو تمہارے بیٹے پر تعزیت کے لیے فون کرنا مناسب نہیں لگا۔
جنرل مشرف نے تعزیت کے لیے ڈاکٹر شیر افگن کو فون کیا تھا کہ باپ کے طور پر مجھے آپ کے دکھ کا اندازہ ہے۔ محترمہ نے کال نہیں کی تھی۔
اب اسی ڈاکٹر شیر افگن کا بیٹا عمران خان سے وفاداری دکھانے کے چکر میں جیل میں قید بھگت رہا ہے۔
خان کو جیل میں بھی لندن کا اپنا دوست زلفی بخاری اور ایلٹ وکیل حامد خان یاد رہا کہ انہیں سینٹ ٹکٹ ضرور دینا ہے۔ ایک اے ٹی ایم ہے تو دوسرا مفت کیس لڑتا ہے۔
اس مشکل گھڑی میں خان کو یاد نہیں رہے تو امجد خان اور عمر سرفراز چیمہ نہیں رہے کیونکہ دونوں کے پاس خان پر لٹانے کو نہ برطانوی پونڈز ہیں نہ وہ مفت وکالت کرسکتے ہیں۔
خان کے اس فیصلے پر کامریڈ آصف زرداری کا جملہ یاد آتا ہے کہ ہم ایسا دل ہی نہیں رکھتے۔
عمران خان نے میانوالی کے امجد خان نیازی ساتھ وہی حشر کیا ہے جو بینظیر بھٹو نے 2002 میں ان کے والد ڈاکٹر شیر افگن نیازی ساتھ کیا تھا۔ امجد خان کا نوجوان بھائی بیرم خان اسلام آباد حادثے میں جان بحق ہوا۔ بینظیر بھٹو نے دوبئی سے ان فون کر کے تعزیت تک نہ کی۔ شیر افگن اس وقت پی پی پی…
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) March 16, 2024