Top Rated Posts ....

Imran Riaz Khan Vs Shahid Afridi on twitter, Shahid Afridi terms Imran Riaz 'a troll journalist'

Posted By: Atif, March 22, 2024 | 16:39:07


Imran Riaz Khan Vs Shahid Afridi on twitter, Shahid Afridi terms Imran Riaz 'a troll journalist'


شاہد آفریدی اور عمران ریاض خان کی ٹویٹر پر ایک دوسرے کے خلاف ٹویٹس۔ شاہد آفریدی نے عمران ریاض کو ٹرول صحافی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران ریاض خان نے شاہد آفریدی کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

شاہد آفریدی کو قوم نے سر آنکھوں پر بٹھایا مگر انہوں نے ملک لوٹنے والوں سے لے کر مینڈیٹ چوری کرنے والوں تک کو مبارکبادیں دیں۔ لوگوں نے برادشت کیا مگر جب اپنی مقبولیت کی دھن میں مگن شاہد خان آفریدی نے پاکستان کے سب سے بڑے عوامی لیڈر پر کھل کر تنقید کرنا شروع کی تو لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ پاکستان میں شاہد آفریدی کی طرح ان سے کم تر اور ان سے بہتر بہت سے سٹارز موجود ہیں۔ جو آج بھی مختلف انداز میں خود کو عوام سے جوڑے ہوئے ہیں۔ ان سب کی بھی اپنی اپنی سیاسی سوچ ہے مگر ان میں سے کسی نے بھی عوام کی دل آزاری نہیں کی۔ مگر شاہد آفریدی کی نظریں شائد کسی اور ٹارگٹ پر مرکوز ہیں۔ عہدوں کے حصول کے لیے عزت داؤ پر لگانا ایک ہیرو کو زیب نہیں دیتا۔ اگر بولنا ہی تھا تو شاہد آفریدی کو ظلم اور جبر کے خلاف بولنا چاہیئے تھا تاکہ جن لوگوں نے اسے پیار دیا انکی محبتوں کا حق ادا ہوتا مگر لالہ نے ہمیشہ غلط شارٹ کھیل کر خود کو آؤٹ کروانے کی روایت برقرار رکھی۔
Once again Poor shot selection Afridi

عمران ریاض خان کی ٹویٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

لائک ریٹویٹ ،ویوز وغیرہ کے چکر میں سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔ ایک صحافی اور ٹرول میں یہ ہی فرق ہوتا ہے کہ صحافی تحقیق کرتا ہے ۔ بہتان تراشی تو سب سے آسان کام ہے ۔ میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران بھائی میرے رول ماڈل تھے جنھیں دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی ورنہ میں کرکٹر نہ ہوتا ۔ جھوٹ اور پراپوگینڈہ کیوجہ سے نہ میرا موقف بدلے گا اور نہ ہی اس سے تحریک انصاف یا عمران خان کی کوئی خدمت ہو گی ۔

شاہد آفریدی کی ٹویٹ پر عمران ریاض خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا

محترم شاہد آفریدی صاحب آپکی مجبوری دیکھتے ہوئے آپ پر ترس آرہا ہے۔ کاش آپ میں ظلم کے خلاف بولنے اور سچ کا سامنا کرنے کی جرات ہوتی۔ کاش آپ چھوٹے موٹے دنیاوی فائدوں کے حصول کی بجائے اپنے اس مقام پر اکتفا کرتے جو اللہ تعالیٰ نے آپکو عوام کی نظروں میں عطا کیا۔ میں آج بھی مایوس نہیں ہوں امید ہے آپ ایک دن ضرور سمجھ جائیں گے۔









Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...