Top Rated Posts ....

PTI worker dies after spending 8 months in jail in 9 May case

Posted By: Nasir, April 29, 2024 | 07:00:42


PTI worker dies after spending 8 months in jail in 9 May case



۔ 9 مئی کے مقدمات میں 8 ماہ جیل میں رہنے والے پی ٹی آئی ورکر وفات پاگئے

ایڈووکیٹ سلمان شاہد نے ٹویٹ میں تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا "ہمارے ایک کارکن لطیف رفیق جو کہ 9 مئی کے مقدمہ 96/23 میں 8 ماہ جیل میں رہے اور بہت سی مشکلات کا سامنا کیا وہ آج ہم سے بچھڑ گے ہیں فیملی کے مطابق رہائی کے بعد وہ کافی کمزور ہو چکے تھے اور ایک بات بار بار دہراتے تھے کہ میں بے گناہ تھا مجھے غلط سزا دی گئی لیکن کسی نے ہماری فریاد نہ سنی آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکا نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد والٹن روڈ لاہور پر ادا کیا جائے گا میری تحریک انصاف لاہور کی قیادت سے گزارش ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اس فیملی کا سہارا لازمی بنیں اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین"۔

زرتاج گل نے پی ٹی آئی ورکر کی موت پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

ان اللہ وانا الیہ راجعون
نومئی مقدمات میں 8 ماہ جیل بھگتنے والے پی ٹی آئی کارکن انتقال کرگئے۔۔ فیملی کے مطابق رہائی کے بعد وہ کافی کمزور ہو چکے تھے اور ایک بات بار بار دہراتے تھے کہ میں بے گناہ تھا مجھے غلط سزا دی گئی لیکن۔۔

ملیکہ بخاری نے ٹویٹ کیا

ان اللہ وانا الیہ راجعون
نومئی مقدمات میں 8 ماہ جیل بھگتنے والے پی ٹی آئی کارکن انتقال کرگئے۔ فیملی کے مطابق رہائی کے بعد ایک بات بار بار دہراتے تھے کہ میں بے گناہ تھا مجھے غلط سزا دی گئی

دل یہ خبر پڑھ کر بہت اداس اور رنج میں ہے۔ بیگناہ لوگوں کو قید کیا، ہراساں ہوئے اور عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ ہزاروں بیگناہ لوگ اس وقت خاموشی سے تکلیفوں کے غم برداشت کر رہے ہیں۔ دعا ہے کہ ضمیر کے قیدی اسیروں کو رہائی ملے۔

حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

میں بے گناہ تھا مجھے غلط سزا دی گئی -
میں بے گناہ تھا مجھے غلط سزا دی گئی -

یہی ایک بات بار بار دہراتے تھے۔۔

قاضی صاحب ، یہ بے گناہ تھا اور آپ کے دور میں اسے ناحق سزا کاٹنی پڑی۔ ایسے ہزاروں اور بھی ہیں۔









Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...