There is an earthquake in FBR, Govt's plan to reform FBR has failed - Kamran Khan's tweet
Posted By: Saif, May 01, 2024 | 18:09:46There is an earthquake in FBR, Govt's plan to reform FBR has failed - Kamran Khan's tweet
کامران خان نے ایف بی آر کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
ایف بی آر میں زلزلہ ہے، ایک زبردست سازش کے زریعے بیوروکریٹک "ٹارگٹ کلنگ" ہوئی ہے۔ تنظیم نو کرپشن خاتمے کے نام پر موجودہ چئیر مین ایف بی آر نے زبردست کھیل رچایا۔
کمال ہوشیاری سے ایف بی آر میں ہر سو پھیلے تمام گند سے خود کو بری الزمہ قرار دیتے ہوئے چالاکی سے نہ صرف بچ نکلے اور اپنے سے سینئیر ننانوے فیصد افسران کو فارغ کروادیا۔
تاجر دوست ایپ بد ترین ناکامی، ٹریک ٹریس، ڈیجیٹل انوائس اور پی او ایس نظام ناکامی در ناکامی سے آرام سے ہاتھ دھو لئے۔ اب ہے کوئی جو وزیر اعظم شہباز شریف سے یہ پوچھے کہ اگر ان نا کامیوں کا زمہ دار دس ماہ سے چئیرمیں ایف بی آر اور اس سے پہلے دو سال تک ممبر آپریشنز کے عہدہ پر براجمان ٹوانہ صاحب نہیں تو کون ہے۔
اس پورے کھیل میں وزیر اعظم کے لئے شدید شرمندگی کا سامان بھی پیدا کیا گیا چند ماہ قبل گریڈ 22 میں ترقی دیے جانے والے 2 افسران کا آج اسی وزیر اعظم نے گھر بٹھا دیا۔ یہی نہیں وزیر اعظم کو عدالتوں میں بھنسے ٹیکس مقدمات کے نام پر یہ جھوٹ بتا کر کہ مقدمات فیصلوُں سے حکومت کے خزانے میں دو کھرب جمع ہوسکتے ہیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا۔ وزیر اعظم کو نہیں معلوم کہ ایف بی آر نوے فیصد مقدمات پہلے ہی مختلف مرحلوں میں ہار چکی ہے جو ہوا سو ہوا مگر ایف بی آر کے خاتمے ایک نئے صاف شفاف ٹیکس نظام کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
ایف بی آر میں زلزلہ ہے ایک زبردست سازش کے زریعے بیوروکریٹک "ٹارگٹ کلنگ" ہوئی ہے تنظیم نو کرپشن خاتمے کے نام پرموجودہ چئیر مین ایف بی آر نےزبردست کھیل رچایا
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) May 1, 2024
کمال ہوشیاری سے ایف بی آر میں ہر سو پھیلے تمام گند سے خود کو بری الزمہ قرار دیتے ہوئے چالاکی سے نہ صرف بچ نکلے
اور اپنے سے… pic.twitter.com/0NsQTBFFjp