Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Breaking News: Pakistan Rangers capture Indian BSF soldier, India requests return Breaking News: Pakistan Rangers capture Indian BSF soldier, India requests return Shabbar Zaidi's views about Imran Khan's political future Shabbar Zaidi's views about Imran Khan's political future Indian soldiers begin cursing their PM Narendra Modi Indian soldiers begin cursing their PM Narendra Modi "Pakistan Hamesha Zindabad" - Pakistan army releases new song on current situation Indian airlines facing difficulties after closure of Pakistan's airspace Indian airlines facing difficulties after closure of Pakistan's airspace US President Trump's comments on Pak India tensions after Pahalgam attack US President Trump's comments on Pak India tensions after Pahalgam attack



لاہور (خصوصی رپورٹ) جیو ٹی وی کے پروگر ا م’ خبرناک‘ کے تین اہم کردار امان اللہ، افتخار ٹھاکراورسخاوت ناز
میزبان آفتاب اقبال کے ناروا رویہ کیخلاف پروگرام کو چھوڑ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آفتاب اقبال سینئر فنکار امان اللہ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے تھے ۔ بڑھاپے اور بیماری کی وجہ سے امان اللہ کو پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران متعدد بار باتھ روم جانا پڑتا تھا جس پر آفتاب اقبال بھڑک اٹھتے۔

چند روز قبل بھی ریکارڈنگ کے دوران باتھ روم جانے لگے تو آفتاب اقبال آگ بگولہ ہوگئے اور امان اللہ پربرس پڑے، ان کے ناروا رویہ کیخلاف امان اللہ کے ساتھی فنکار افتخار ٹھاکر اور سخاوت ناز سراپا احتجاج بن گئے اور تینوں فنکاروں نے جیو کے پروگرام کو خیر باد کہہ دیا۔

آفتاب اقبال کے توہین آمیز رویہ کی مثال ان کے پروگرام کے پرومو کی بھی ہے جس میں ہنستے ہوئے معروف کامیڈینز کو کہتے ہوئے دکھائے دیتے ہیں کہ میں’ جتی لا لینی اے‘۔

ذرائع کے مطابق آفتاب اقبال کا ساتھیوں کے ساتھ انتہائی توہین آمیز رویہ ہوتا ہے جس کے باعث کئی لوگ اس کی شکایات بھی کرچکے ہیں کہ آفتاب اقبال انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔ اس واقعہ میں بھی جب آفتاب اقبال سے بدتمیزی کی تو ساتھی فنکاروں نے کہا کہ امان اللہ ہمارے استاد اور بزرگ بھی ہیں بڑھاپے کی وجہ سے ان کا مسئلہ ہے اس لئے آپ کو اس انداز میں بات نہیں کرنا چاہیئے جس پربات بڑھ گئی تو تینوں فنکاروں نے خبر ناک کو خیرباد کہہ دیا۔

پروگرام کے پروڈیوسر سے رابطہ کی کوشش کی گئی جو اس خبر کی اشاعت تک کامیاب نہیں ہوسکی۔




Comments...