Top Rated Posts ....

Col (R) Saqib Munir's below the belt tweet about Sanam Javed sparks criticism on social media

Posted By: Nasir, June 10, 2024 | 06:28:11


Col (R) Saqib Munir's below the belt tweet about Sanam Javed sparks criticism on social media


ایک ایکس (ٹویٹر) صارف کرنل (ر) ثاقب منیر ایک ویڈیو شیئر کرتےہوئے لکھتا ہے "پولیس کے صنم جاوید کو بار بار اندر کرنے کے دلفریب مناظر"۔ ویڈیو میں ایک شخص ایک لڑکی کو بار بار زبردستی کمرے کے اندر لے جاتا ہے، کچھ دیر بعد لڑکی باہر آتی ہے تو وہ شخص پھر آکر لڑکی کو کمرے کے اندر لے جاتا ہے۔ اسی طرح وہ بار بار لڑکی کو زبردستی کمرے کے اندر لے جاتا ہے۔





مذکورہ ٹویٹر صارف کی اس ٹویٹ اور ویڈیو پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ جہاں عام صارفین نے تنقید کی، وہاں معید پیرزادہ، ایمان مزاری، عاطف توقیر اور دیگر معروف شخصیات نے بھی تنقیدی ٹویٹس کیں۔ ایمان مزاری نے مذکورہ کرنل کی ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا

اگر یہ سچ ہوتا تو اس میں ہنسنے کی کیا بات ہے؟
1971 میں بھی شاید آپکو ہسی بہت آرہی تھی؟2005 میں یہ آگ بھی آپ کو مضحکہ خیز لگی تھی؟عورت کو اس طرح target کرنے کے دور رس نتائج آج بھی نہیں سمجھ پائے۔عورت کی اس طرح بے عزتی نہیں ہوتی،صرف آپ ایک بار پھر دنیا کے سامنے مزید expose ہوتے ہے۔

عاطف توقیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

یہ آدمی کرنل کے عہدے پر کام کرتا رہا ہے۔ اس آدمی کی فکری بالیدگی، خواتین کے احترام، مساوات، اخلاقیات اور انسانیر کا اندازہ ان کی اس پوسٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کو سیاسی اختلاف کے لیے اس جگہ تک گرنا پڑے، تو سمجھ لیجیے کہ آپ نظریے نہیں گٹر پر کھڑے ہیں۔ شرم ناک حالت ہے۔

معید پیرزادہ نے اپنی ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا

Dear DG ISPR, Sir, I need to draw your attention to this Twitter Handle of an individual who claims to be a certain Col (Retired) Saqib Munir.
I, like many others, sons of Pakistan Army Officers, find it hard to believe that this sick man could have ever served in Pakistan Army as an officer. His tweet reveals a mindset that is far below the standard of an officer of Pakistan Army - or any Army in the world.
While in the politics of irresponsibility, and authoritarian mindset, many innocent citizens have been charged for angry statements or tweets against Army - but Sir, you will agree with me that this tweet by this man, claiming to be a retired Colonel, is the kind of really obnoxious stuff that is calculated to provoke hatred and contempt for Pakistan Army as an institution and a community. No anti-army political rhetoric can hurt Army’s name and prestige the way this tweet has done!
We don’t know, if this sick mind has ever been an officer but it’s important to investigate through FIA & MI and if one man deserves to be punished for instigating hatred against Pakistan Army then this is that man. Looking forward to strict action from ISPR and GHQ


ایک ٹویٹر صارف اسلام الدین ساجد نے لکھا

ڈی جی آئی ایس پی ار صاحب، اس پوسٹ کا فوری نوٹس لے اور تحقیقات کریں کہ یہ بندہ واقعی ریٹائرڈ کرنل ہے ایسا بندہ پوری فوج کے لئے بدنامی کا سبب بن جاتا ہے، میرا نہیں خیال کہ ایسا گرا ہوا بندہ پاکستانی فوج کا ریٹائرڈ کرنل ہوسکتا ہے لیکن اس کے تحقیقات اور ان کے خلاف کارروائی بہت ضروری ہے کیونکہ یہ بندہ پورے ادارے کے لئے بدنامی کا سبب بن رہا ہے










Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...