Top Rated Posts ....

Rauf Klasra's tweet on mob lynching incident in Swat

Posted By: Arsal, June 21, 2024 | 15:20:37


Rauf Klasra's tweet on mob lynching incident in Swat


سوات میں ایک شخص پر توہینِ قرآن کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے اسے زندہ جلا دیا۔ رؤف کلاسرا نے اس واقعے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

جن لوگوں نے سوات میں ایک بندے کو زندہ جلایا ہے اور اس کی جلتی لاش پر نعرے مارے ہیں انہیں کس درجے پر فائز کیا جائے ؟
جب یہ سب لوگ چند برس پہلے ملا فضل اللہ اور صوفی محمد کی وجہ سے دربدر ہوئے، ہزاروں لوگوں نے گھر چھوڑے تو طالبان کے مظالم کی وجہ سے تو انہی سوات کے لوگوں کے لیے پاکستان کے ہر کونے سے ہمدردی ابھری تھی۔ ان کے دکھ درد میں سب دکھی ہوئے: پاکستان کے ہر کونے سے لوگوں نے دل کھول کر امداد بھی بھیجی تھی جب وہ کیمپوں میں مشکل دن گزار رہے تھے۔
کیا سوات کے اس ہجوم/مجمع میں کوئی ایک بھی ایسا نہ تھا جسے اپنے وہ برے دن یاد ہوں؟ انہیں طالبان تو ظالم لگتے تھے جو روزانہ چوک میں انہیں الٹا لٹکاتے تھے تو یہ لوگ اب خود کیا نکلے ہیں۔۔ یہ عام لوگ ظالم ہیں یا مظلوم ۔۔؟
لیو ٹالسٹائی کا ایک افسانہ یاد آتا ہے کہ جب زار روس نے 1862 میں لینڈ ریفامز کے بعد جاگیرداروں کی زمینوں پر کام کرنے والے ہاریوں کو آزاد کیا اور ان میں سے کچھ ہاریوں کو زمینیں بھی ملیں تو وہ ہاری روس کے اپنے پرانے مالک جاگیرداروں سے بھی بڑے ظالم نکلے۔
وہ ہاری جو اب زمینوں کے مالک تھے نے جو مظالم آگے اپنے کھیتوں کے مزدورں اور ہاریوں ساتھ کرتے تھے وہ تو جاگیرداروں نے ان ساتھ بھی نہ کیاتھا جب وہ خود ہاری تھے۔ ان نئے نئے بنے زمینداروں نے تو مظالم میں پرانے جاگیرداروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ بس اتنی دیر لگتی ہے مظلوم کو ظالم بننے میں۔





Comments...