Top Rated Posts ....

Khawaja Asif's tweet on PTI's claim "Imran Khan Ne Nizam Ko Nanga Kar Dia"

Posted By: Atif, June 24, 2024 | 09:25:43


Khawaja Asif's tweet on PTI's claim "Imran Khan Ne Nizam Ko Nanga Kar Dia"


پی ٹی آئی کے دعوے کہ "عمران خان نے نظام کو ننگا کردیا" کے جواب میں خواجہ آصف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

سُن سُن کر کان پک گئے ہیں کہ عمران خان نے سسٹم کو ننگا کر دیا۔
اسٹیبلیشمنٹ کو ننگا کرگیا۔
نون لیگ کو ننگا کرگیا
پیپلز پارٹی ننگی ہو گئی
فضل الرحمن ننگا ہو گیا

لیکن
عمران خان نے ایک شادی شدہ خاتون سے ناجائز تعلقات رکھے اور پھر اسے شوہر سے طلاق دلوا کر خود شادی کر لی، وزارت عظمی کا منصب پا لینے کے بعد بھی نسیم زہرہ کی بہن اور عائلہ ملک سے فون پر سیکس کرتا ہے، رمل شاہ سے بھی تعلقات رکھے۔
لیکن وہ ننگا نہیں ہوا !!

قوم کو پہلی بار پتہ چلا کہ
عمران خان نے اپنی حکومت میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا تھا، سب سے بڑا قرضہ لے کر کوئی ایک میگا پراجیکٹ مکمل نہیں کیا، حتی کہ کوئی ہسپتال اور یونیورسٹیاں تک نہیں بنائیں،
لیکن وہ ننگا نہیں ہوا !!

آئی ایم ایف سے تاریخ کا بدترین معاہدہ کیا جس کی وجہ سے مہنگائی آج بھی نہیں تھم رہی، 52 ارب ڈالر قرضہ لے کر بھی قومی خزانے میں صرف 11 ارب ڈالر چھوڑے تھے جن میں سے بھی 9 ارب ڈالر سعودی عرب، چین اور یو اے ای نے رکھے ہوئے تھے، کرونا نہ آتا اور باقی ملکوں کی انڈسٹریاں بند نہ ہوتیں تو اسی دور میں ملک دیوالیہ ہوجاتا،
لیکن وہ ننگا نہیں ہوا !!

بیک وقت سعودی عرب، چین، امریکہ، یورپ، ترکی اور ملائشیا سے تعلقات بگاڑ لیے تھے، انڈیا نے کشمیر پر قبضہ کر لیا یہ جواب میں ہارن بجاتا رہا، ایران جاکر دہشتگردی کا اعتراف کر آیا، افغانستان بھاگے ہوئے تمام دہشتگردوں کو بغیر سرنڈر کروائے واپس لے آیا،
لیکن وہ ننگا نہیں ہوا !!

ملک کے بڑے بڑے فیصلے اپنی تعویز گنڈوں والی بیوی کی راہنمائی سے کرتا رہا جو فال، شگون اور کالے علم کی روشنی میں مشورہ دیتی رہی،
لیکن وہ ننگا نہیں ہوا !!

کے پی پر 9 سال میں اتنا قرضہ چڑھا دیا کہ وہاں اب سرکاری تںخواہیں اور پنشن دینے کے لالے پڑ گئے ہیں، ہر عہدے کے لیے بدترین شخص کا انتخاب کیا، غرض ہر لحاظ سے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا،
لیکن وہ ننگا نہیں ہوا !!

قوم کو پہلی بار پتہ چلا کہ
عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے صرف ڈائری لے کر نہیں نکلا تھا بلکہ پورا توشہ خانہ بھی سمیٹ کر لے گیا تھا اور کم از کم 20 ملین ڈالر کے تحائف چرائے، سکھوں نے سونے کا لوٹا دیا وہ بھی چرا لیا، ساتھ ہی وزیراعظم ھاؤس سے خفیہ دستاویز سائفر بھی لے گیا،
لیکن وہ ننگا نہیں ہوا !!

نواز شریف کی لندن مین 6 ملین پراپرٹی کا حساب مانگنے والے نے ملک ریاض کو اسی لندن سے وصول ہونے والے ثابت شدہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کی رقم آرام سے واپس بخش دی اور اس سے سوال تک نہیں کیا، بدلے میں ملک ریاض سے ہیرے زیورات اور سینکڑوں ایکڑ زمین اور اوپر بلڈنگ تحفتاً وصول کی،
لیکن وہ ننگا نہیں ہوا !!

اپنے حامی تاجروں میں 3000 ملین ڈالر ریوڑیوں کی طرح بانٹ دئیے جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے، ایف بی آر کو ہدایت دی کہ شاہد محمود قریشی اور اسد قیصر کے زمینداروں سے ٹیکس وصول نہ کیا جائے،
لیکن وہ ننگا نہیں ہوا !!

عالمی اداروں نے رپورٹ کی کہ پاکستان میں کرپشن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،
لیکن وہ ننگا نہیں ہوا!

قوم کو پہلی بار پتہ چلا کہ
عمران خان انتہا درجے کا جھوٹا ہے،
انتہا درجے کا منافق ہے،
انتہا درجے کا توہم پرست ہے،
انتہا درجے کا کینہ پرور ہے،
اپنی کہی ہوئی باتوں سے پھر جانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا،
غلط فیصلے کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا،
انتہا درجے کا احسان فراموش ہے،
انتہا درجے کا فسادی ہے،
اور انتہا درجے کا متکبر ہے،
اقتدار کی ایسی ہوس ہے کہ کرسی کے حصول کے لیے پورے ملک کو داؤ پر لگا سکتا ہے،
لیکن وہ ننگا نہیں ہوا...!!!





Comments...