Top Rated Posts ....

Last night of Imran Khan in PM house, Asad Qaiser was beaten there by army - Mubashir Zaidi

Posted By: Muzaffar, June 27, 2024 | 08:02:03


Last night of Imran Khan in PM house, Asad Qaiser was beaten there by army - Mubashir Zaidi


ڈان سے تعلق رکھنے والے صحافی مبشر زیدی نے ٹویٹر پر انکشاف کیا ہے کہ جس رات عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس میں آخری رات تھی، وہاں اس رات اسد قیصر کو (فوج کی طرف سے) مارا پیٹا گیا تھا۔ مبشر زیدی نے لکھا کہ جب میں نے 2022 میں عمران خان سے پوچھا کہ آپ نے یہ بات پبلک کیوں نہیں کی تو عمران خان نے جواب دیا کہ اسد قیصر نے مجھ سے درخواست کی تھی کہ یہ بات اگر باہر گئی تو میرا سیاسی کیرئیر ختم ہوجائے گا۔

مبشر زیدی نے یہ بات ایک ٹویٹر صارف چوہدری سجاد حسین کی ٹویٹ کے جواب میں لکھی۔ چوہدری سجاد حسین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا

اسد قیصر دلیر آدمی ہے جس دن باجوہ اور خان جی جھگڑا ہوا تھا اس دن وزیراعظم ہاوس میں پوری طرح ڈٹ کر مار کھائی تھی اور صرف اتنا کہا تھا میں مریض ہوں مر جاوں گا مجھے مت مارو میں ابھی اسمبلی میں جا کر سب کچھ آپکی مرضی کے مطابق کرنے کو تیار ہوں پھر وہاں سے نکل کر پہلے حامد میر کو فون کیا اور پھر اپنا غصہ اعزاز سید پر نکالا

اس پر مبشر زیدی نے چوہدری سجاد حسین کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا

میں نے یہی بات عمران خان سے 2022 میں پوچھی کہ آپ نے اس بات کو پبلک کیوں نہیں کیا تو جواب ملا کہ اسد قیصر کی درخواست پر کیونکہ اسد قیصر نے کہا۔کہ ان کا سیاسی کیریئر ختم ہو جائے گا






Comments...