Top Rated Posts ....

Former PTI leader Fayaz Chohan's tweet about Shireen Mazari

Posted By: Atif, July 08, 2024 | 08:32:37


Former PTI leader Fayaz Chohan's tweet about Shireen Mazari


سابق پی ٹی آئی لیڈر فیاض چوہان نے شیریں مزاری کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

یہی شیریں مزاری خفیہ اداروں کی فنڈنگ سے نام نہاد سٹریٹیجک ادارے چلاتی رہی۔۔یہی محترمہ فوج کی سپورٹ سے ٹی وی چینلوں میں کوکنگ شو کرتی رہی۔۔یہی نام نہاد سکالر فوج کی حمایت سے شعبہ تعلیم میں اعلی عہدے لیتی رہی۔۔اور سب سے بڑھ کر یہ۔۔جس کا میں کئی دفعہ کا عینی شاہد ہوں۔۔کہ جب اِس خاتون کو بانی تحریک انصاف کو تدبر،برداشت،رواداری،اعلی سیاسی اوصاف، وطن پرستی،ریاست کی رٹ،قانون کی حکمرانی،ذاتی غم غصے سے اجتناب،فوج اور ISI سے بے جا ٹکراؤ سے اجتناب اور تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی تحمل اور عمل کا مشورہ اور تلقین کرنی چاہیے تھی۔۔۔اُس وقت اپریل 2022 سے لے کر 9 مئی 2023 تک اِس خاتون نے اپنے تعلیمی بیک گراؤنڈ اور فوج اور ISI کے اُس کے اُوپر مالی معاشی اور معاشرتی احسانات کو بالائے طاق رکھ کر ہر روز بانی تحریک انصاف کو محض خوش کرنے کے لیے۔۔ہر پارٹی میٹنگ میں فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پروان چڑھایا۔۔۔!!!!
میری رائے میں نو مئی کے اصل ذمہ دار شاہ محمود قریشی،اسد عمر، شیخ رشید،شیریں مزاری اور فواد چوہدری ٹائپ کے وہ لیڈر تھے کہ جو بانی تحریک انصاف کے “ہم پیالہ” اور “ہم نوالہ” تھے۔۔اگر یہ مل کر بانی تحریک انصاف کو غیر ملکی ایجینڈے پر نہ چڑھنے دیتے اور ملک دشمن ایجینسیوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دیتے تو نہ نو مئی کے فسادات ہوتے اور نہ ہی پاکستان میں موجودہ تباہی و بربادی ہوتی۔۔۔!!!
ڈاکٹر عارف علوی آپ پارٹی میں مقام بنانے کے لیے گلی محلے کے تیسرے درجے کے سیاسی کارکن کے لیول تک نہ آئیں۔۔۔آپ سابق صدرِ پاکستان ہیں۔۔۔!!!

ڈاکٹر عارف علوی۔۔۔آپ سے گزارش ہے اب آپ تسلی سے ڈینٹل پریکٹس کریں یہ “خوجے کا گواہ ڈڈو” والے کردار ادا کرنے چھوڑ دیں۔۔!!!
اور ایک اور بات۔۔۔ آپ کے متعلق مشہور ہے کہ جو آپ کے پاس دانت نکلوانے آتا ہے آپ اُس کے دانت کے ساتھ فیس کی صورت میں اُس کی روح بھی نکال لیتے ہیں۔۔۔تو خدا کا واسطہ ہے۔۔۔اب فیس کُھنڈی چھری کے ساتھ نہ وصول کیجیے گا۔۔






Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...