Moeed Pirzada's tweet on Dr. Zakir Naik's narcissist behaviour in Pakistan
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پی آئی اے اور پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے پاس پانچ چھ سو کلو وزن زیادہ تھا تو میں نے پی آئی اے کے سی ای او سے بات کی، اس نے کہا میں آپ کو پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دے دیتا ہوں۔ میں نے کہا مجھے فری لے جانے دو، مگر وہ نہیں مانا۔ یہ حال ہے پاکستان کا۔ انڈیا میں میں کسی بھی ایئرلائن میں ہوں وہ میری اتنی عزت کرتے ہیں کہ ہزار دو ہزار کلو سامان بھی مفت لے جانے دیتے ہیں اور پاکستان میں میری یہ عزت ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اس ویڈیو کو کوٹ کرتے ہوئے معید پیرزداہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
بڑا افسوس ہوا، ڈاکڑ ذاکر نائیک کی باتیں سن کے! PIA والوں نے شائد کچھ غلط کیا ہو گا، مگر ڈاکڑ نائیک کی باتوں میں جو خود پسندی نظر آئی وہ بڑی پریشان کن ہے! میں ڈاکڑ نائیک کتنا اہم ہوں! ہندوستان میں میری کتنی عزت ہے! مگر پاکستان میں اسٹیٹ گیسٹ ہونے کے باجود مجھے وہ عزت نہیں مل رہی! خاصی چھوٹی سی سوچ ہے، ڈاکڑ صاحب کی!
چند دن پہلے ڈاکڑ صاحب نے اسلاماباد میںُ بھی ایک primitive سوچ کا مظاہرہ کیا جب سویٹ ہومز کی تقریب میںُ یہ کہہ کر یتیم بچیوں میں سرٹیفیکٹ بانٹنے سے انکار کر دیا کہ میں نامحرم بچیوں کو چھو نہیں سکتا! یا ہاتھ نہیں ملا سکتا! اور لڑکوں میں بانٹے! یعنی اسٹیج پہ ایک سین کھڑا کر دیا! یتیم بچیوں کی جو دل آزاری ہے وہ الگ ہے! میں نے حیران ہو کے وہ وڈیو چیک کی اور بچیاں دس بارہ یا چودہ سال کی ہونگی! ۲۱ صدی کے شروع میں یہ سوچ اور شخصیت خاصی پریشان کن ہے! اور اوپر سے یہ مسلم دنیا کے ایک اہم ترین اسکالر ہیں، اور لاکھوں لوگ ان سے زندگی سمجھنے کی inspiration لے رہے ہیں!
بڑا افسوس ہوا، ڈاکڑ ذاکر نائیک کی باتیں سن کے! PIA والوں نے شائد کچھ غلط کیا ہو گا، مگر ڈاکڑ نائیک کی باتوں میں جو خود پسندی نظر آئی وہ بڑی پریشان کن ہے! میں ڈاکڑ نائیک کتنا اہم ہوں! ہندوستان میں میری کتنی عزت ہے! مگر پاکستان میں اسٹیٹ گیسٹ ہونے کے باجود مجھے وہ عزت نہیں مل رہی!… https://t.co/WYjxIAZohR
— Moeed Pirzada (@MoeedNj) October 7, 2024