Top Rated Posts ....

Murad Saeed's aggressive tweet on PTI leaders blame game

Posted By: Abbas, 9 hours ago


Murad Saeed's aggressive tweet on PTI leaders blame game


پی ٹی آئی لیڈرز کے ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر مراد سعید نے جارحانہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

الزام تراشیاں کرنی ہیں؟ انگلیاں اٹھانی ہیں آئیں میں آپ کے ساتھ اٹھاتا ہوں۔ ۹ اپریل کو ہی ڈٹ جاتے تو یہ سب نہ ہوتا۔ میں نے تو کہا تھا خان صاحب کو کہ جو آپ کو ہٹا رہے ہیں وہ اس لیے نہیں ہٹا رہے کہ آپ کو واپس آنے دیں گے۔ لڑ جاتے اسی دن۔ دیکھ لیتے کون کس پر لگاتا آرٹیکل ۶۔صحیح ہے ایسے؟

چلو پھر ۲۵ مئی کو تو واپس نہ جاتے۔ لوگ مرتے؟ تین سال سے مر ہی تو رہے ہیں۔ تب مرجاتے۔ یہ فوج اور عوام کو سامنے لارہے تھے، تو اب کیا ہوا ہے؟ تب ہی ہوجاتا، نہیں؟
۴ نومبر کو گولیاں کھا کر عمران خان کنٹینر کے دروازے پر آکر مکا نہ لہراتا۔ مسکراتا نہیں، ہر جانب آگ لگ جاتی۔ تبھی دھڑن تختہ ہوجاتا سب کا۔ وہی گھڑی تھی اسی دن فیصلہ ہوجاتا، نہیں؟

۹ مئی کو ہائیکورٹ کے احاطے سے غیر قانونی اغوا کرکے فالس فلیگ آپریشن کیا پھر الزام لگایا کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کو مقیم کررکھا ہے۔ عمران خان نے زمان پارک کے کیمپ ہی خالی کرادیے۔ تھے ہم دہشتگرد بیٹھا رہنے دیتے ہمیں وہیں۔ بھیج دیا تو کون سا نیک نام ہوگئے، مطلوب تو اب بھی ہیں۔ آ کے دکھاتا پھر کوئی اور لے جا کے دکھاتا عمران خان کو۔ بتاتے ہم بھی پھر دہشتگرد کیسے ہوتے ہیں۔ کچھ غلط کہا؟
مگر یہ سب فیصلے تو عمران خان کے تھے نا؟ میرا، آپ کا، ہمارا لیڈر۔ جس کی نیت اور خلوص پر ہمیں کوئی شک نہیں!

پھرآج کیا ہوا؟ لڑائی طویل ہوگئی ہے؟ نتائج حسب منشاء نہیں؟ چار انڈے گندے نکل آئے؟ تو یہ جو ہزاروں لوگ مہینوں سے ہزیمت، تشدد، نقصان، اذیت برداشت کررہے ہیں ان کا کیا؟ آج آپ کو اس کی تربیت پر بھی شک ہے، اس کے فیصلوں کی حکمت پر بھی شک ہے۔ اس کے ساتھ کھڑے لوگوں پر بھی شک ہے۔ کیوں؟ کیا آپ نہیں جانتے کہ جو لڑائی ہم سب لڑ رہے ہیں وہ اس ملک کی تاریخ میں کسی نے نہیں لڑی؟ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ دنیا کی ہر طاقت اس وقت ایک بات پر متفق ہے؛ مائنس عمران خان!
کیا آپ نہیں جانتے کہ عمران خان کی واپسی کا ایک ہی راستہ ہے؛ یہ ثابت کرنا کہ عمران خان فرد نہیں نظریہ ہے۔ یہ کہ اس کا وجود قید کرکے بھی آپ اس کا دیا شعور نہیں قید کرسکتے؟

۲۷ سال وہ ہواؤں کے مخالف لڑا ہے۔ اس لیے کہ وہ منظر سے غائب ہو تو ہم ایک دوسرے کے گریبانوں کو پڑ جائیں؟ حالات سخت ہوں تو ایک دوسرے کا چہرہ نوچیں؟ ایک دوسرے کی وفاداری پہ سوال اٹھائیں؟ یہ مشن تھا اس کا فین کلب نہیں۔ دو سال اس نے گھنٹوں طویل لیکچر دے کر ہمیں آپ کو سمجھایا کہ لڑائی صرف میدان میں نہیں لڑی جاتی اور جیت میں صرف تخت و تاج نہیں ملتے۔ ہم کیسے بیس دن میں یہ بھول سکتے ہیں؟






Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts
Absar Alam bashing Moeed Pirzada in his tweet

Absar Alam bashing Moeed Pirzada in his tweet

Views 2035 | October 16, 2024

Comments...