The English team carried their chairs to the stand after the photo session at the Pindi Stadium
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلش ٹیم کا اسٹیڈیم میں گروپ فوٹو ہوا جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ سے کرسیاں اٹھائیں۔
گروپ فوٹو کے لیے انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تھی جس کے بعد کھلاڑیوں اور اسٹاف نے کرسیاں خود اٹھا کر اسٹینڈز پر پہنچائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور سیریز کا فیصلہ کن میچ کل سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔