Marvi Sirmed's tweet on Intezar Hussain Panjutha's abduction
Posted By: Atif, 21 hours agoMarvi Sirmed's tweet on Intezar Hussain Panjutha's abduction
ماروی سرمد نے انتظار حسین پنجوتھا کے اغوا اور رہائی کے معاملے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
جو کچھ انتظار پنچوتھا صاحب کے ساتھ کیا گیا ہے، کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائیٹی کو متحد ہو کر اس کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی یہ من مانی اب ختم کرنا ہوگی۔
وہ صحافی جو چیخ چیخ کر بتاتے تھے کہ فوج اب تبدیل ہو گئی ہے، غور کریں۔ اگر کچھ تبدیل ہوا ہے تو وہ فوج کا ٹارگٹ ہے۔ اگر آج نشانے پر ایسے لوگ ہیں جو نظریاتی طور پر آپ کو پسند نہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو ہو رہا ہے ٹھیک ہے۔ غلط کو غلط کہنے کا حوصلہ پیدا کریں اور یک زبان ہو کر پوری قوم اس غنڈہ گردی کو نہ صرف یکسر رد کرے بلکہ ان جرائم کے احتساب کا مطالبہ بھی کرے۔
نون لیگ اور پیپلز پارٹی اگر اس پر ہمارا ساتھ نہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یاد رکھیں، نہ قوم اور نہ تاریخ آپ کو کبھی معاف کرے گی۔
فوج اور عمران مخالف قوتوں کی اس سے بڑی شکست کیا ہوگی کہ ان کے عمران خان کی سوچ کا مقابلہ کرنے کیلئے بس یہی دہشت اور لاقانونیت کا راستہ بچا ہے۔
سیاسی سوچ کا مقابلہ ایک طاقتور اور جاندار سیاسی سوچ ہی کر سکتی ہے۔ غنڈہ گردی اور تشدد نہیں۔
ختم کرو یہ دہشت گردی۔
جو کچھ انتظار پنچوتھا صاحب کے ساتھ کیا گیا ہے، کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائیٹی کو متحد ہو کر اس کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی یہ من مانی اب ختم کرنا ہوگی۔
— Marvi Sirmed (@marvisirmed) November 3, 2024
وہ صحافی جو چیخ چیخ کر بتاتے تھے کہ فوج اب تبدیل ہو گئی ہے، غور…