Matiullah Jan's tweet on Donald Trump's victory and chances of Imran Khan's release
ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد کیا عمران خان رہا ہوجائیں گے، مطیع اللہ جان نے اس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
نہ نواز شریف کو امریکہ نے رہا کروایا تھا اور نہ ہی عمران خان کو امریکہ باہر نکالے گا، نواز شریف کی طرح عمران خان کو بھی عدالتوں کے روغنی اور سادہ بنچوں نے ریکیف دینا ہے، اور ہم سب اس کا کریڈٹ ۲۶ویں آئینی ترمیم کو دے رہے ہونگے۔ کون کہتا ہے کہ ٹرمپ نے الیکشن جیت کر عمران خان کو رہا کروانا ہے۔ رہائی تو عدالتیں دینگی بلکل اُسی طرح جس طرح ہم آج بھی بھٹو کی پھانسی کا الزام جنرل ضیا الحق یا مولوی مشتاق کو نہیں تارا مسیح کو دیتے ہیں۔
اور پھر ہو گا یوں کے کچھ “تفتیشی سیل" (بقول اے وحید مراد) کے دوست کہہ رہے ہونگے کہ عمران خان کو ٹرمپ نے نہیں عدالتوں نے رہائی دی ہے اور اس حوالے سے دعوے کرنے والے اب معافی مانگیں۔ چلو اب ہم جیسوں کو معافی نہیں مانگنی پڑے گی کیونکہ ہم تو ابھی سے وہ بات کر رہے ہیں جو" تُف تیشیوں" نے بعد میں کرنی ہے۔
نہ نواز شریف کو امریکہ نے رہا کروایا تھا اور نہ ہی عمران خان کو امریکہ باہر نکالے گا، نواز شریف کی طرح عمران خان کو بھی عدالتوں کے روغنی اور سادہ بنچوں نے ریکیف دینا ہے، اور ہم سب اس کا کریڈٹ ۲۶ویں آئینی ترمیم کو دے رہے ہونگے۔ کون کہتا ہے کہ ٹرمپ نے الیکشن جیت کر عمران خان کو رہا…
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) November 6, 2024