Top Rated Posts ....

Shahbaz Gill's tweet regarding allegations against Bushra Bibi

Posted By: Atif, November 28, 2024 | 06:48:12


Shahbaz Gill's tweet regarding allegations against Bushra Bibi


شہباز گل نے بشریٰ بی بی پر لگنے والے الزامات پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور صاحب نے آج ہمیں یہ بات خود کنفرم کی خان صاحب کی کلئیر ڈائریکشن تھی کہ احتجاج ڈی چوک میں ہی ہوگا۔

درمیان میں جیل میں اسٹبلشمنٹ کی طرف سے کوشش کی گئی کہ خان صاحب ایک وڈیو میسج ریکارڈ کروا دیں کہ احتجاج سنگجانی میں ہوگا لیکن خان صاحب نے انکار کر دیا۔

اس لئے بیرسٹر سیف غلط بیانی کر رہے تھے کہ خان صاحب نے سنگجانی پر رضا مند تھے اور یہ بشری بی بی نے ڈی چوک کی زد کی اور خان صاحب کی بات نہیں مانی: یہ بات جھوٹ ہے۔ بشری بی بی نے وہی کیا جو عمران خان نے کہا تھا۔ بیرسٹر سیف نے یہ غلط بیانی ٹی وی پر کی- ہمیں بھی یہی غلط بات پولیٹیکل کمیٹی میں بتائی گئی اور لگاتار یہ کہا جاتا رہا کہ ڈی چوک جانے کا فیصلہ بشری بی بی کا تھا اور غلط تھا۔

یہ ساری غلط بیانی بشری بی بی پر ملبہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

دوسرا بشری بی بی نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ وہ ڈی چوک سے کسی قیمت پر بھی نہیں جانا چاہتی تھیں۔ انہوں نے رکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ یہاں تک کے دروازہ کھول کر چلتی گاڑی سے کودنے کی کوشش بھی کی۔ اور یہ بات اب دوسرے سورسز سے کنفرم بھی ہوئی ہے۔

بشری بی بی پر سارا ملبہ ڈالنا ایک سازش تھی اور اصل میں قتل عام کرنے والوں کے چہرے چھپانے کی کوشش۔

بشری بی بی نے وہی کیا جو عمران خان نے ان کو اور پارٹی کو تاکید کی۔

یہ ٹوئیٹ اس لئیے کی ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کا حق ہے کہ انکا سچ لوگوں تک پہنچے۔






Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...