کراچی: ماڈل واداکارہ عائشہ عمرنے کہاہے کہ ملبوسات کی نمائش ڈرامے کاایک حصہ ہے جیسے انسان کی خوبصورتی میں اس کے بال اور آنکھیں بہت اہم ہیں اسی طرح کپڑے بھی بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکپسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماڈلزکو بہت اہمیت دی جاتی ہے ہمارے ہاں فیشن انڈسٹری نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منفردکام پیش کیاجا سکے اور خاص کر کراچی میں فیشن ڈیزائنرزاپنی محنت سے منفردکام پیش کررہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمرکا کہنا تھا کہ میرے ساتھ اداکاری،گلوکاری،ماڈلنگ تینوں شعبوں میں ساتھی فنکاروں نے تعاون کیا ہے اور ہر شعبے میں خدا کا شکر ہے مجھے کامیابی ملی انھوں نے مزیدکہا کہ اگردل سے محنت کی جائے تومیں سمجھتی ہوں محنت ضائع نہیں جاتی۔