اسلام آباد: پولیس نے بارہ کہو خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ فیصل آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز خودکش حملہ آور کی رہائش گاہ سے 2خواتین سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا تھا، خواتین کے پاس سے ملنے والے موبائل فون کے ذریعے انکشاف ہوا کہ خودکش حملہ آور کو ہدایات دینے والا شخص فیصل آباد میں موجود ہے، جس پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر فیصل آباد پہنچی اور منظم انداز میں کارروائی کرتے ہوئے ماسٹرمائنڈ کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے واقعے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیاہے۔
واضح رہے کہ عید الفطر کے روز اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں ایک مسجد میں خودکش حملے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد انتظامیہ کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔