لاہور…لاہورمیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، اس موقع پر مختلف ارکان اسمبلی سے قائداعظم کی تاریخ پیدائش کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا آپ کو قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش یاد ہے ؟ جی نہیں ! معذرت ، یاد نہیں ! معلوم نہیں ، یہ جواب تھا ارکان پنجاب اسمبلی کا ۔ اراکین نے قائد کی زندگی کے بارے میں پوچھے گئے دیگر سوالات کے کیا جوابات دیے۔پنجاب اسمبلی کے ارکان سے جب دریافت کیا گیا کہ وہ قائد اعظم کی فیملی لائف کے بارے کیا جانتے ہیں تو انہوں نے اس بارے میں معذرت چاہی۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ارکان سے پوچھا گیا کہ قائد اعظم نے مسلم لیگ کی بنیاد کب رکھی تھی تووہ اس وہ اس کا بھی جواب نہ دہ سکے۔بانی پاکستان کے بارے میں منتخب نمائندوں کی ایسی محدود معلومات کو کوئی ان کا تجاہل قرار دے ،سادگی کہے یا اپنی تاریخ سے لاعلمی ، انہیں ایوانوں تک پہنچانے والوں کے لیے یہ صورتحال انتہائی فکر انگیز ضرور ہے۔