لاہور: اداكارہ ميرا نے والدہ سميت مسلم ليگ (ن) ميں شموليت كا عنديہ دے دیا ہے۔
مسلم ليگ (ن) لاہور كے صدر پرويز ملک اور ان کی اہليہ شائستہ پرويز ملک نے ایک پروگرام میں اداکارہ میرا کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی، ذرائع کے مطابق اس دعوت كے بعد ميرا نے اپنی والدہ اور قريبی دوستوں سے مشورے کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شموليت كا عنديہ دے ديا۔
واضح رپے کہ رہے كہ اداكارہ ميرا كی والدہ نے حاليہ عام انتخابات ميں پاكستان جسٹس پارٹی کی جانب سے ہارون آباد كے صوبائی حلقے سے انتخابات ميں حصہ ليا تھا۔