It is Haram (Non-Islamic) For Girls and Women to Post Their Pictures on Facebook - Indian Ulema's Fatwa
Posted By: Uzma Syed, August 14, 2013 | 05:34:02
نئی دہلی: بھارت کے 2مفتی حضرات نے مسلمان خواتین کے اپنی تصاویر فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کو حرام اور خلاف شریعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کیلیے جائز نہیں کہ وہ محرم رشتوں کے سوا اپنا چہرہ کسی غیرمحرم کودکھائیں۔
مفتی حضرات نے فیس بک کا مردوں کیلیے استعمال بھی صرف کاروبار یا دوسرے مثبت اور بہتر مقاصد کی خاطر جائز قرار دیا ہے۔ ایک عرب ٹی وی کے مطابق مفتی ابوالعرفان نعیم الحلیم فرنگی محلی کا کہنا کہ مسلمانوں کو بالعموم سوشل میڈیا سے دور رہنا چاہیے ۔ ایک دوسری ہیلپ لائن پر رہنمائی کرنیوالے ایک اور عالم دین سیف عباس نقوی کے مطابق وہ لبرل سوچ کے حامل ہیں اور طالبان کا طرز فکر نہیں رکھتے۔