راولپنڈی… میں ایفی ڈرین کوٹا کیس میں انسداد منشیات کی عدالت نے حنیف عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 22 اگست کی تاریخ دے دی ۔راولپنڈی میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے سماعت کی۔ حنیف عباسی عدالت میں پیش ہو گئے۔حنیف عباسی کو چالان کی نقول دے دی گئیں۔ حنیف عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 22 اگست کی تاریخ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔