Top Rated Posts ....

Differences Increased Between Bilawal and Zardari - Bilawal Future Seems To Be Finished

Posted By: Khurram Abbas, August 21, 2013 | 02:40:08




لندن ( نمائندہ نئی بات) پاکستان کی مستقبل کی سیاست میں بلاول بھٹو زرداری کا کردار ختم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، معتبر ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور صدر زرداری کے درمیان اختلافات کی خلیج انتہائی وسیع ہوگئی ہے فریال تالپور کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری کے بڑھتے ہوئے اختلافات میں شدت اس وقت مزید بڑھ گئی کہ جب لندن میں زرداری خاندان کے مشترکہ دوستوں نے ان باہمی اختلافات کو دور کرنے کے لئے گزشتہ دنوں سر توڑ کوشش کرنے کی غرض سے بھٹو اور زرداری خاندان کی سینئر شخصیات کو محترمہ بیگم نصرت بھٹو مرحومہ کی انتہائی قریبی رشتہ دار خاتون کے گھر مدعو کیا لیکن اس موقعہ پر بھی اختلافات ختم نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق اختلافات کی اصل وجہ بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی میں فری ہینڈ کا نہ دیا جانا ہے کیونکہ پارٹی کے تمام تر امور فریال تالپور کے سپرد ہیں اور دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارٹی کی عوامی سرگرمیوں سے دور رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ در اصل بلاول بھٹو زرداری بھٹو خاندان کی بعض اہم اور بااثر شخصیات سے بھی رابطے میں رہے ہیں اور وہ ملکی سیاست میں فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو بھی اپنے ساتھ ملا کر اپنی سیاست کو عملی شکل دینا چاہتے تھے اس ضمن میں بیروت سے واپسی پر فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی ملاقات بھی لندن میں بلاول بھٹو زرداری سے طے ہو چکی تھی لیکن تاحال یہ ملاقات ابھی نہیں ہو سکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی سیاست سے فریال تالپور کے علاوہ رحمن ملک کی سرگرمیوں کے بھی مخالف ہیں اور وہ ان دونوں کا عمل کردار پارٹی سے ختم کروانا چاہتے ہیں ان وجوہات کی بناءپر بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی اندرونی سیاست سے سخت نالاں ہیں۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...