لاہور: مسلم لیگ (ن)کی جانب سے پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے لئے حمایت پر ایم کیوایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کل انتقال اقتدار کا عمل پورا ہوجائے گا،ملک کی سیاسی جماعتوں نے جن نعروں پر انتخابات میں حصہ لیا، اب ان کو عملی شکل دینے کا وقت آ گیاہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے قوم سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریں گے، ہم سب دعاگو ہیں کہ یہ وعدے جلد پورے کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، گزشتہ روز بھی انہوں نے اسپیکرکو ووٹ دینے کے بعد توانائی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔