اسلام آباد…وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج تک جمع کرائے جاسکیں گے، قومی اسمبلی میں انتخاب کل ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیر اعظم کے لیے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جن کی جانچ پڑتال 3 بجے کی جائے گی۔ نئے وزیر اعظم کا انتخاب بدھ کو دن گیارہ بجے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا،وزیر اعظم کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے نہیں بلکہ ایوان کی تقسیم کے ذریعے ہوگا۔ ہر امیدوار کے لیے ایک لابی بنائی جائے گی اور اس امیدوار کو ووٹ دینے والے ارکان اس لابی میں چلے جائیں گے،ارکان کی گنتی کے بعد اسپیکر نتائج کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری بدھ کو انتخاب کے بعد اسی شام ایوان صدر میں ہوگی۔ صدر آصف زرداری نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ ایم کیو ایم نے وزارت عظمیٰ کیلئے نواز شریف کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے مقابلے میں وزارت عظمیٰ کے انتخاب سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ہے۔