دبئی میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عمرحیات خان دبئی میں ٹیکسی چلا کر اپنے گھر والوں کی کفالت کرتا ہے ۔ ٹیکسی چلاتے ہوئے ایک مسافراس کی گاڑی میں جب اکتیس لاکھ روپوں کے برابر رقم اور زیورات بھول گیا تو مالی مسائل کے شکار عمرحیات خان کا ایمان ذرا بھی نہ ڈگمگایا ۔ اس نے لمحہ برابر سوچے بغیرسارا رقم سیدھا مالک کے پاس پہنچایا ۔ اس کی اس ایمانداری سے متاثر ہوکر دبئی پولیس اور پاکستانی سفیر نے اسے ستائشی سرٹیفیکٹس سے نوازا ۔
واقعی ایسے ہی لوگ دھرتی کے عظیم سپوت ہوتے ہیں ۔