کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کی سابق رکن سندھ اسمبلی اور وزیر نادیہ گبول جلد کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت کااعلان کریں گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے سینیئر رہنماوٴں نے نادیہ گبول سے رابطے کیے ہیں اور انھیں اپنی اپنی پارٹیوں میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ نادیہ گبول نے تصدیق کی ہے کہ کچھ جماعتوں کے سینیئر رہنماوٴں نے ان سے رابطے کرکے اپنے اپنے پروگرام دیے ہیں۔ نادیہ گبول کا کہنا ہے کہ لیاری کے عوام نئے دور کی ابتدا چاہتے ہیں وہ ان کرپٹ سیاست دانوں سے تنگ آچکے ہیں جو انھیں اپنے مفاد کیلیے استعمال کرتے رہے ہیں۔
Source