مریخ پر رہائش کے لئے 2 لاکھ سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرا دیں
Posted By: Anjum Iqbal, September 11, 2013 | 03:42:34
نیویارک: دوسروں کے لئے زمین تنگ کرنے والے امریکیوں نے مریخ پررہنے کے لیے تگ و دو شروع کردی ہے۔
مریخ پرزندگی کےآثارپائے جانے کے بعد وہاں رہائش کے خواہش مند 2لاکھ سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ ان افراد میں زیادہ تعداد امریکیوں کی جب کہ دوسری بڑی تعداد برطانوی شہریوں کی ہے اس کے علاوہ دنیا کے 138 ممالک کے افراد نے بھی مریخ پر رہائش کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ مریخ پررہائش رکھنے کے کسی بھی خواہشمند کوابتدائی طورپر 60 لاکھ ڈالرزدرکارہیں، یعنی وہاں سارے علاقے، پوش ایریاز ہی ہوں گے اورغریبوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
امریکی حکام کے مطابق مریخ پر رہائش کے لئے 2023 میں لوگوں کا پہلا گروپ مریخ کی جانب روانہ ہوگا۔ مریخ پردرجہ حرارت منفی 55 سینٹی گریڈ ہے اورامریکی خلائی شٹل مریخ کی سطح کے جائزے کےلیے مریخ پر موجود ہے۔
Source