اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے خطاب میں نوجوانوں کے کے لئے یوتھ پروگرام کا اعلان کریں گے، ہونہار طالب علموں کے لئے لیپ ٹاپ اور آسان اقساط پر قرضے بھی یوتھ پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ نوجوانوں کے لئے 10ہزار روپے کا انٹرن شپ پروگرام بھی شروع کئے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی قوم کا اعتماد لیا جائے گا۔
Source