Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Tiktoker Imsha Rehman's first video statement after her private videos leaked Tiktoker Imsha Rehman's first video statement after her private videos leaked Karachi: American woman who came to marry a young man reaches Nursery Karachi: American woman who came to marry a young man reaches Nursery Video: A girl performing as Mermaid in Chinese aquarium attacked by a huge fish Video: A girl performing as Mermaid in Chinese aquarium attacked by a huge fish Agar Imran Khan Ki Rehai Ke Liye America Se Call I Tau? Mohsin Naqvi's interesting gesture on question Agar Imran Khan Ki Rehai Ke Liye America Se Call I Tau? Mohsin Naqvi's interesting gesture on question Mohammad Malick's address to protest against PECA Act Mohammad Malick's address to protest against PECA Act Heated arguments between Faisal Chaudhry and Maula Bakhsh Chandio Heated arguments between Faisal Chaudhry and Maula Bakhsh Chandio



بھارت میں بے انتہا غربت اور مخصوص قوانین کے باعث بے اولاد جوڑوں کے لئے بچے پیدا کرنے کا عمل سب سے زیادہ منافع بخش صنعت بن گیاہے۔
برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ایک تہائی غریب افراد بھارت میں رہتے ہیں جنہیں دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہوتی ایسی صورت حال میں وہ اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔ غربت سے چھٹکارے کے لئے جہاں بھارتیوں کی بڑی تعداد مختلف غیر قانونی راستے اختیار کرتے ہیں وہیں طبی دنیا میں اس سہولت نے بھی کاروبار کی شکل اختیار کرلی ہےاور یہ ہے بے اولاد جوڑوں کو دوسری عورت کے ذریعے اپنی اولاد پیدا کرنا۔ اس میں بے اولاد جوڑے کے مرد کا اسپرم دوسری عورت کی کوکھ میں ڈال دیا جاتا ہے جو اسے 9 ماہ اپنی کوکھ میں پالتی ہے، دنیا میں آنے والا یہ بچہ کسی بھی دراصل بے اولاد جوڑے کا ہوتا ہے جو کسی وجہ سے فطری طور پر اولاد کی دولت سے مالا مال نہیں ہوپاتے۔

بھارتی قانون کے مطابق پیدا ہونے والی اولاد پر اس عورت کا کوئی حق نہیں ہوتا جس نے اسے اپنی کوکھ میں پالا ہے، پیدائش کے سرٹیفکیٹ پر بھی اسی ماں کا نام درج ہوتا ہے جس کے مرد کے اسپرم سے وہ بچہ پیدا ہوتا ہے،اسی لئے دنیا بھر کے صاحب ثروت بے اولاد جوڑے اولاد کے لئےبھارت کا رخ کررہے ہیں جہاں اس سلسلے میں خدمات پیش کرنے والے کاروبار کا حجم ایک ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ گیا ہے۔ بھارتی ماہرین اس سہولت کے عوض بے اولاد جوڑوں سے فی بچہ دس لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں جس میں سے 5 لاکھ روپے کرائے کی ماں کو ملتے ہیں جو اس کی اپنی چھت اور بچوں کی بہتر تعلیم کے لئے کافی ہوتے ہیں جبکہ حمل ضائع ہونے کی صورت میں انہیں صرف 38ہزار روپے ملتے ہیں اور دوران حمل کے دوران کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کی وہ خود ذمہ دار ہوتی ہیں۔
دوسری جانب ان کرائے کی ماؤں کی زندگی بہت دشوار بھی ہوتی ہے، دوران حمل انہیں گھر اور بچوں سے دور ایک ایسی جگہ میں رہنا پڑتا ہے جہاں اس کے علاوہ سیکڑوں دیگر خواتین بھی اسی مقصد کے لئے موجود ہوتی ہیں، انہیں ہفتے میں صرف ایک بار اپنے شوہر اور بچوں سے ملنے کی اجازت ہوتی ہے۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...