کراچی: باکمال لوگ۔۔۔لاجواب سروس کی حامی قومی ایئرلائن کی فضائی میزبان سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران پکڑی گئی۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جہاز میں داخلے سے قبل ائیر ہوسٹس مایا فخر کوچیکنگ کاؤنٹرپر روکا گیا تو اسکریننگ کے دوران اس کے جسم کے مختلف حصوں پرچپکی ہوئی ہیروئن دکھائی دی جس کے بعد ایئرہوسٹس کو روک کر کسٹم حکام تحقیقات کے لئے اپنے ساتھ لے گئے۔
ایئرہوسٹس مایا فخر پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کے ذریعے جدہ روانہ ہو رہی تھی، ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق ابھی واقعے کا جائز ہ لے رہے ہیں اور اس موقع پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔