اسلام آباد(دنیا نیوز)حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے .اس بات کا فیصلہ وزارت خزانہ کی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئےوزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی سے چھ روز میں رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔