Secularism Is Not Against Any Religion, A State Should Be Secular - Tayyip Erdogan
Posted By: Asad Khan, February 18, 2017 | 03:24:10Dailymotion
ریاست کا سیکولر ہونا ضروری ہے: رجب طیب ایردوان
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ سیکولرازم مذہب کے خلاف ہے۔ لیکن یہ ایک ایسا نظام ہے جو تمام مذاہب اور عقائد پر عمل کرنے کی آزادی اور ضمانت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا: ”افراد سیکولر نہیں ہو سکتے۔ لیکن ریاست کا سیکولر ہونا ضروری ہے۔ سیکولرازم کا مطلب تمام عقائد کو برداشت کرنا ہے، ریاست تمام مذہبی معاملات میں غیرجانبدار ہوتی ہے اور تمام مذاہب اور عقائد سے برابر فاصلہ رکھے ہوئے ہوتی ہے۔ کیا یہ غیر اسلامی ہے؟ کیا یہ اسلام سے متصادم ہے؟ کچھ لوگ ہیں جو اس کی نئی تشریح کر رہے ہیں اور نئے تصورات پیش کر رہے ہیں۔ ہمیشہ سیکولرازم کو مذہب مخالف سمجھا جاتا ہے، سیکولرازم، الحاد کے ہم پلہ بنا دیا گیا۔ ہم کہتے ہیں نہیں، سیکولرازم کا مطلب ہے کہ ریاست کسی ایک کو دوسرے پر برتری دیے بغیر تمام گروہوں کو آزادی کی ضمانت دے۔ یہ وہ سیکولر ازم ہے جو ہم سمجھ پائے ہیں“۔
Source