India: PUBG Khelne Se Mana Karne Per Bete Ne Baap Ko Qatal Kar Dia
نئی دہلی: یہ افسوسناک واقعہ انڈیا کی ریاست کرناٹک بیل گاوی ضلع میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موبائل پر ایک گیم ’پابجی‘ کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔ لڑکے کی ماں کے شور مچانے پر محلے داروں نے پولیس کو بلایا لیا جس نے رگھو ویر نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ لڑکے کے باپ نے اسے موبائل پر گیم کھیلنے سے روکا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے کو گیم کی لت لگی ہوئی تھی جس سے اس کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی۔ لڑکا چاہتا تھا کہ اس کا باپ اسے گیم کھلنے سے نہ روکے۔
بدبخت نے گیم کھیلنے سے روکنے پر باپ کو قتل کرکے سر تن سے جدا کر دیا۔ لڑکے کا والد پولیس سے ریٹائرڈ تھا۔ والد نے ایک دن پہلے ہی اس کی عادت سے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔
Source